اسلام آباد (نیوز ڈیسک )موٹاپے سے پریشان لوگوں کے لیے خوشخبری ہے کہ محققین نے اس بیماری سے نجات پانے کا ایک آسان حل ڈھونڈ لیا ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق پہاڑوں پر رہنے والے لوگ دوسروں کی نسبت بہت کم موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔ محققین نے سطح سمندر سے 124میٹر اور 456میٹر بلند جگہ پر رہنے والے لوگوں کا آپس میں موازنہ کیا۔
456میٹر بلندی پر رہنے والے لوگوں میں موٹاہونے کے شرح124میٹر بلندی پر رہنے والے لوگوں سے 13فیصد کم نکلی۔محققین کا کہنا ہے کہ بلندی پر رہنے سے لیپٹن نامی ہارمون کا اخراج زیادہ ہوتا ہے جس سے بھوک کم لگتی ہے،یہ ہارمون بھوک لگانے والے دیگر ہارمونز کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر انسان کو بھوک کم لگے تو اس سے خوراک ہضم کرنے کے لیے استعمال ہونے والی توانائی کی بچت ہو گی اور اس توانائی کی بچت سے آکسیجن کا استعمال کم ہو جائے گا۔ بلندی پر زندہ رہنے کے لیے اپنایا گیا یہ طریقہ کارقدیم بھی ہو سکتا ہے کیونکہ بلندی پر خوراک کی فراوانی نہیں ہوتی۔
زیادہ وزن والے افراد کےلئے ایک زبر دست پیشکش

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں