جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

شاطر جاسوس

datetime 19  جون‬‮  2020 |

جاسوسی کی تاریخ میں چین کے ایک جاسوس کا قصہ خصوصی مقام رکھتا ہے جس نے اپنی حیرت انگیز فنکاری سے ایک فرانسیسی سفارتکار کے سامنے خود کو خاتون بنا کر پیش کیا اور کئی سال تک اس کی بیوی بنا رہا، حتیٰ کہ ایک بچے کو جنم دینے کا کامیاب ڈرامہ بھی کیا۔ شوہ نامی چینی شخص موسیقی اور رقص کا ماہر تھا اور فرانسیسی سفارتکار ورناڈ بوسیکاٹ کے ساتھ اس کا معاشقہ 1960ءکی دہائی میں شروع ہوا۔ چند ملاقاتوں کے دوران ہی فرانسیسی سفارتکار چینی جاسوس کے حسن کا اسیر ہوگیا۔

شوہ ہر وقت زنانہ حلیہ اختیار کئے رکھتا اور خوبصورت لباس اورمیک اپ کا استعمال کرتا جس کی وجہ سے وہ بظاہر ایک دلکش دوشیزہ نظر آتا تھا۔ جب دنوں کی قربت بڑھی تو شوہ نے برناڈ کو بتایا کہ اس کی پیدائش ایک لڑکی کے طورطور پر ہوئی تھی لیکن چونکہ اس کے والدین کی نرینہ اولاد نہ تھی لہٰذا انہوں نے اسے لڑکوں کی طرح پالنا شروع کردیا۔ اس نے بتایا کہ بعد ازاں اسے ہارمون بھی دئیے گئے جس کی وجہ سے اس کے جسم میں کچھ مردانہ خصوصیات پیداہوگئیں لیکن اصل میں وہ عورت ہی تھا۔ بے وقوف فرانسیسی سفارتکار نے اس کہانی پر یقین کرلیا اور دونوں کا معاشقہ کئی سال تک چلتا رہا۔ اسی دوران شوہ نے برناڈ کو بتایا کہ وہ حاملہ ہو’گئی‘ تھی اور جب برناڈ فرانس میں تھا تو اس نے پیغام بھیجا کہ اس کے ہاں ایک بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ جب کچھ ماہ بعد برناڈ واپس آیا تو شوہ نے بتایا کہ چین میں خانہ جنگی کی وجہ سے اس نے بچے کو روس کی سرحد کے قریب ایک دور دراز گاﺅں بھیج دیا تھا۔ برناڈ اپنی سفارتی ذمہ داریوں کی وجہ سے فرانس اور پھر منگولیا چلا گیا اور کچھ سال بعد واپس چین آیا تو شوہ نے اسے ایک بچے سے ملوایا اور بتایا کہ یہ ان کا بیٹا تھا۔ اس سارے عرصے کے دوران شوہ فرانسیسی سفارتکاری کی اہم معلومات برناڈ سے حاصل کرتا رہا اور فرانس کے دورے کے دوران دو مزید سفارتکاروں کے ساتھ تعلقات بڑھا کر قیمتی دستاویزات چوری کیں اور چین بھیج دیں۔

فرانس میں جب اس کے بارے میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں تو بالآخر اسے گرفتار کرلیا گیا اور عدالت نے اس کے طبی معائنے کا حکم دے دیا جس میں ثابت ہوا کہ وہ مرد ہے۔ برناڈ نے جب یہ خبر سنی تو اپنے گلے پر تیز دھار بلیڈ پھیر کر خودکشی کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…