جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

’اگر چربی پگھلانا چاہتے ہیں تو کھانا کھانے کے بعد اتنی دیر کچھ بھی نہ کھائیں‘ ماہرین نے وزن کم کرنے کا سب سے بہترین اور آسان طریقہ بتادیا

datetime 18  جون‬‮  2020 |

اسلام ااباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارا جسمانی میٹا بولزم سست پڑنے لگتا ہے۔ میٹا بولزم سست پڑھنے سے توانائی کا استعمال بھی سست پڑجاتا ہے اور یوں جسم میں چربی جمع ہونے لگتی ہے، جس سے نجات پانا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ایسی صورت میں ہمیں ا پنی کھانے پینے کی عادات میں کچھ تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے۔

آسٹریلوی ماہر غذائیات سٹیفن لوئی نے اس سلسلے میں ایک انتہائی مفید مشورہ دیا ہے جس پر عمل کرکے کسی بھی عمر میں باآسانی وزن کم کرنا ممکن ہے۔ سٹیفن لوئی کہتے ہیں کہ اگر آپ دو کھانوں کے درمیان کم از کم وقفہ پانچ گھنٹے رکھیں تو قدرتی طور پر آپ کا جسم فاضل چربی کو پگھلانا شروع کردیتا ہے۔ دوکھانوں کے درمیان اس سے کم وقفہ ہونے کی صورت میں اضافی چربی جسم میں جمع ہوتی رہتی ہے۔ا گر آپ کھانوں کے درمیان پھل، چاکلیٹ، بسکٹ اور نمکو وغیرہ جیسی ہلکی پھلکی چیزیں کھاتے ہیں تو آپ کا جسم ان میں موجود توانائی کو استعمال کرتا ہے اور جسم میں جمع ہونے والی چربی کو نہیں پگھلاتا، لہٰذا وزن کم کرنے کےلئے دو کھانوں کے درمیان کم از کم پانچ گھنٹے کے لئے کچھ بھی نہیں کھانا چاہئیے۔مزید اچھے نتائج کے لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ صبح کے وقت ورزش کریں اور یہ ورزش ناشتے سے پہلے کریں۔ اس سے نہ صرف آپ کا میٹابولزم تیز ہوگا بلکہ آپ صبح اٹھتے ہی ہشاش بشاش بھی ہوجائیں گے۔ آپ مشکل ورزشیں نہ کرنا چاہیں تو صرف آدھے گھنٹے کی واک کرکے ہی اپنا میٹابولزم تیز کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…