جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

”کاجو“ میں چھپاہے ایسی بیماری کا علاج جس میں آج کل ہردوسراپاکستانی مبتلا ہے

datetime 18  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک ) اگر آپ ڈپریشن کا شکار ہیں اور علاج سے تنگ آچکے ہیں تو ہم آج آپکواس کا قدرتی علاج بتائیں گے۔یہ قدرتی علاج آسان ہونے کے ساتھ ساتھ مزیدار بھی ہے۔ ماہرین غذائیات کی رائے کے مطابق ”کاجو“ کے نام سے جانا جانے والا خشک میوہ ڈپریشن سے بچاﺅ کا بہترین علاج ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کاجو میں وٹامن، فائبر، منرلزاور دیگر کئی قسم کے اجزاءپائے جاتے ہیں جو کئی خطرناک بیماریوںسے بچاﺅ کا زریعہ ہیں۔علاوہ ازیں کاجو میں کئی منرلز جیسے پوٹاشیم ، میگنیز، کاپر، سیلینیم، زنک اور آئرن بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ پس ان تمام اجزاءکی موجودگی سے کاجو کی تھوڑی سے مقدار کے استعمال سے ہی ہمارے جسم میں واقع ہونے والی کمی پوری ہو سکتی ہے۔ کاجو میں پایا جانے والا ایک اہم جز ٹریپٹو فان قدرتی طور پر انسانی مزاج کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ماہرین صحت کی رپورٹ کے مطابق ٹریپٹو فان ذہنی دباﺅ کو کم کرنے کے ساتھ نیند میں پیدا ہونے والے خلل کا خاتمہ کرتا ہے،اوربڑھتے بچوں کی بہتر نشو نما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔واضح رہے ڈیپریشن سے بچاﺅ کیلئے بنائی جانے والی بیشتر ادویات میں کاجو لازماً شامل کیا جاتا ہے۔مزید برآں کاجو میں کچھ ایسے فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے اور دل کی بیماریوں سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…