اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

توند سے تیزی سے نجات میں مددگار نسخہ

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ جسمانی وزن یا توند سے نجات کی کوشش کررہے ہیں ؟ تو نیچے دیا گیا ٹوٹکا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ جسمانی وزن میں کمی کے لیے ڈائیٹنگ کا سہارا لینا درحقیقت اس میں مزید اضافے کا باعث بنتا ہے، اس کی جگہ کچھ ٹوٹکے اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ ایسا ہی ایک ٹوٹکا درج ذیل ہے جو توند کی چربی سے نجات کے عمل کو تیز کردیتا ہے۔

اس کے لیے آپ کو پانی میں اکثر گھروں کے کچن میں موجود چند چیزوں کا اضافہ کرنا ہوگا اور بس۔ یہ چیزیں ہیں سیب کا سرکہ، ادرک، لیموں اور ہلدی۔ سیب کا سرکہ، لیموں، ادرک اور ہلدی سب اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور اجزاءہیں جو جسم کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ توند سے نجات کے 14 آسان طریقے اجزاء ایک کپ پانی ایک کھانے کا چمچ شہد ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ایک کھانے کا چمچ ہلدی ایک انچ ادرک طریقہ کار اسے بنانے کے لیے ایک برتن لیں اور اس میں پانی کو ڈال دیں، اس کے بعد پانی کو ابال لیں، جب وہ ابل جائے تو اس میں ادرک کو شامل کردیں اور ایک بار پھر اس وقت تک ابالیں جب تک مہک نہ آنے لگے۔ اب شہد، ہلدی اور سیب کے سرکے کو پانی میں ڈال دیں۔ اس مکسچر کو اچھی طرح مکس کریں اور بس۔ روزانہ 2 منٹ کی یہ ورزش توند سے نجات دلائے اس مشروب کے استعمال سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، شہد اور ادرک مل کر نظام ہاضمہ کو بہترین بناتے ہیں جبکہ میٹابولزم تیز کرتے ہیں۔ اس مشروب کو نہار منہ پینا ہی زیادہ فائدہ پہنچاتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…