اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

کیا بہت زیادہ سونے کی عادت بھی جان لیوا ہوسکتی ہے؟

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک)جو لوگ روزانہ 9 سے 10 گھنٹے سونے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں نیند کی کمی کے شکار افراد کے مقابلے میں قبل از وقت موت کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ مانچسٹر اور لیڈز سمیت 4 یونیورسٹیوں کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ رات بھر میں 8 گھنٹے سے زیادہ سونے کے عادی ہوتے ہیں۔

ان میں جلد موت کا خطرہ 7 گھنٹے سے کم سونے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران دنیا بھر میں 33 لاکھ سے زائد افراد کا جائزہ لینے کے بعد نتیجہ نکالا گیا کہ بہت زیادہ سونا امراض قلب اور فالج کا خطرہ بڑھانے والی خطرناک عادت ہے۔ محققین کا تو کہنا تھا کہ اضافی نیند کو درحقیقت ناقص صحت کی نشانی سمجھا جانا چاہیے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ بہت سونے کے مطلب یہ ہوتا ہے کہ لوگوں کے پاس ورزش کے لیے وقت بہت کم ہوتا ہے، جس سے امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ درحقیقت جو لوگ بہت زیادہ دیر تک سونے کے عادی ہوتے ہیں، وہ پہلے ہی کسی ایسے مرض کا شکار ہوچکے ہوتے ہیں، جس کی تشخیص نہیں ہوئی ہوتی۔ انہوں نے بتایا کہ نیند کا طویل دورانیہ بھی جسم کے اندر مسائل جیسے خون کی کمی اور ورم سے جڑے امراض کا باعث بنتا ہے جس سے خون کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج وغیرہ کا خطرہ بڑھتا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ڈاکٹروں کو ایسے مریضوں کے ٹیسٹ ضرور کرنے چاہیے جو ہر رات 9 سے 10 گھنٹے سونے کے عادی ہوتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…