اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی کو بدترین شکست دینے والا آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہو گیا

datetime 29  جولائی  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والا ملتان سے آزاد امیدوار سلمان نعیم تحریک انصاف میں شامل ہو گیا، تفصیلات کے مطابق سلمان نعیم نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور اس ملاقات کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنما علیم خان بھی موجود تھے، اس ملاقات میں شیخ سلمان نعیم نے عمران خان کی حمایت کی، اس امیدوار کو اپنے ساتھ لے کر علیم خان اور جہانگیر ترین بنی گالہ پہنچ گئے ہیں

جہاں وہ عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ملتان میں شاہ محمود قریشی کو انتخابات میں شکست دینے والے آزاد امیدوار سلمان نعیم بٹ نے جہانگیر ترین کو پارٹی میں شمولیت سے انکار کر دیا تھا جبکہ حمزہ شہباز کو گرین سگنل دیتے ہوئے دوستوں سے مشاورت کے لئے ٹائم مانگا تھا۔ ملتان کے حلقے پی پی 217 سے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والا سلمان نعیم بٹ تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) دونوں کے لئے ہاٹ فیورٹ ہو گیا، جمعہ کی شب کو پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان نے سلمان نعیم بٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دی لیکن سلمان نعیم نے انکار کر دیا پھر ہفتہ کے روز مسلم لیگ(ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے بھی آزاد امیدوار سے رابطہ کیا اور پنجاب میں حکومت بنانے کے بعد اچھا عہدہ پیش کرنے کی پیش کش کی تو سلمان نعیم نے دوستوں سے مشاورت کے لئے ٹائم مانگ لیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…