بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

ایسے مزیدار مشروبات جو موٹاپے سے جلد نجات دلائیں

datetime 18  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جب آپ جسمانی وزن میں کمی یا موٹاپے سے نجات پانے کی کوشش کررہے ہوں تو مخصوص غذاﺅں اور ورزش پر ہی انحصار نہیں کریں، بلکہ چند مشروبات سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔ اگرچہ اچھی غذا جسمانی وزن میں کمی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے مگر چند مشروبات کا اضافہ اس مقصد کے حصول کے لیے زیادہ موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ مشروبات نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔

اور جب ہاضمہ ٹھیک ہو تو موٹاپے سے نجات میں کامیابی آسان ہوجاتی ہے۔ یہ مشروبات جسم میں زہریلے مواد کو نکال باہر کرتے ہیں جبکہ میٹابولزم کو بھی بہتر کرتے ہیں۔ اور اچھی بات یہ ہے کہ ان مشروبات کی تیاری کا سامان آپ کے کچن میں ہی موجود ہے۔ لیموں اور ادرک کا مشروب یہ جادوئی مشروب جسمانی وزن میں کمی کے لیے انتہائی موثر ثابت ہوسکتا ہے، آدھے لیموں کو نیم گرم پانی سے بھرے گلاس میں نچوڑیں اور پھر اس میں کدو کش کی گئی ادرک کی کچھ مقدار کا اضافہ کردیں۔ ہر صبح نہار منہ اس مشروب کا استعمال کریں اور ایک سے 2 ماہ بعد اپنے وزن کو چیک کریں۔ لیموں کے 14 کارآمد استعمال دار چینی اور شہد ایک چمچ شہد اور آدھا چائے کا چمچ دارچینی ایک گلاس گرم پانی میں ملا کر مکس کریں، اس میں اگر لیموں کے عرق کا اضافہ کردیا جائے تو چربی گھلانے کا عمل تیز کرنے میں مزید مدد مل سکتی ہے۔ دار چینی بے وقت بھوک کی روک تھام کرتی ہے جبکہ شہد میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے۔ دار چینی کے 5 طبی فوائد کھیرے اور پودینے کا مشروب پانی سے بھرے ایک جگ کو لے کر اس میں کھیرے کے چند ٹکڑے اور پودینے کے پتوں کو ڈال دیں، اس کے بعد جگ کو کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اور پھر سارا دن اس مشروب کو پیتے رہیں۔ یہ مشروب نہ صرف جسم میں موجود زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے بلکہ اس کا ذائقہ بھی بہت اچھا ہوتا ہے اور ہاں نظام ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔ کھیرے کے پانی کے جادوئی اثرات جانتے ہیں؟ سبز چائے یہ کیلوریز فری مشروب ہے اور اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر اجزاءجسم میں فری ریڈیکلز بننے کے عمل کی روک تھام کرتے ہیں، جبکہ جسم کے اندر چربی گھلانے والے عمل کو متحرک کرکے کچھ عرصے میں موٹاپے سے نجات دلانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…