ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

بچپن میں پچھلی سیٹ پر درمیان میں بیٹھنا بچے کی آنے والی زندگی میں آسانیاں پیدا کرتا ہے

datetime 15  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اگرچہ بچپن میں اپنے بہن بھائیوں کے درمیان پچھلی سیٹ پر بیٹھنا کسی صدمے سے کم نہیں ہوتا تاہم یہ انسان کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک تحقیق بتاتی ہے کہ پچھلی سیٹ پر درمیان میں بیٹھنے والے بچے بڑے ہو کربزنس کی دنیا میں ممکنہ طور پر انتہائی کامیاب رہتے ہیں۔
آئیے آپ کو بتائیں کہ بچپن میں والدین کے ساتھ کار کی پچھلی سیٹ پر اپنے دیگر بہن بھائیوں کے درمیان میں بیٹھنا آپ کی آئندہ زندگی پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے۔محققین نے سروے کے دوران مشاہدہ کیا کہ 90فیصدبزنس ڈائریکٹر بچپن میں اپنے والدین کی گاڑی میں درمیانی سیٹ پر بیٹھتے رہے ہیں۔ بزنس مالکان میں سے 72فیصد اور سینئر منیجرز میں سے 62فیصد درمیانی سیٹ پر بیٹھتے رہے۔محققین سے بات کرنے والے ہر 10میں سے 8کامیاب کاروباری افراد نے اپنی کامیابی کو کار کی پچھلی سیٹ پر درمیان میں بیٹھنے سے منسوب کیا۔اس تحقیق میں ایک ہزار سے زائد برطانوی افراد سے سوالات کیے گئے جن میں کئی آپس میں بہن بھائی تھے اور بچپن میںکار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھتے رہے، ان میں سے درمیان میں بیٹھنے والا اپنے کاروبار میں دوسرے بہن بھائیوں سے زیادہ کامیاب تھا۔ بچپن میں درمیانی سیٹ پر بیٹھنے والوں کا کہنا تھا کہ انہیں کھڑکی کے ساتھ والی سیٹ سے ہمیشہ محروم رکھا جاتا اور درمیانی سیٹ پر ٹانگیں پھیلانے کے لیے بھی کافی جگہ نہیں ہوتی تھی۔انہیں ایسا لگتا تھا جیسے انہیں دونوں طرف سے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ باندھ دیا گیا ہو۔تحقیق بتاتی ہے کہ بچوں کو پیش آنے والی یہ مشکل ان کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ان کے بزنس کے کیرئیر میں مفید ثابت ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…