بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان میں ٹائیفائیڈ کی نئی قسم پھر بے قابو ہوگئی

datetime 6  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ٹائیفائیڈ کی نئی قسم پھر بے قابو ہوگئی جس پر اینٹی بائیوٹک دوا بھی بے اثر ہورہی ہے۔ ایم ڈی آر ٹائیفائیڈ بخار پھیلنے کی خبروں کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا۔ نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جانے والے تمام امریکیوں کو ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں ایم ڈی آر ٹائیفائیڈ نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے۔

یہ ٹائیفائیڈ کی وہ قسم ہے جس پر روایتی دوائیں اثر نہیں کر رہیں۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس وبا سے نمٹنے کیلئے مخصوص ویکسین آئندہ سال جنوری سے لگانی شروع کی جائیں گی۔ ملٹی ڈرگ رزسٹنٹ وائرس (ایم ڈی آر) ٹائیفائیڈ کی ایک قسم ہے جس پر اس بیماری کی روایتی دوائیں بالکل اثر نہیں کرتیں۔ یہ وبا نومبر 2016 میں حیدرآباد کی سیوریج لائنوں سے پھیلی اور پھر اس کا وائرس کراچی کے گلی کوچوں میں بھی پھیلنا شروع ہوگیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں بچے اس وائرس کا شکار ہوئے اور تب سے اب تک یہ وائرس محکمہ صحت کے لیے چیلنج بنا ہوا ہے۔ کراچی اور حیدرآباد کی صورتحال دیکھتے ہوئے امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے سے قبل ٹائیفائیڈ کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کردی ہے۔ دوسری جانب قومی حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ایم ڈی آر ٹائیفائیڈ کی مخصوص ویکسین کے لیے مئی 2018 میں گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ امیونائزیشن (گاوی) کو درخواست دی تھی، گاوی کے اشتراک سے جنوری 2019 سے ویکسین کا آغاز کر دیا جائے گا، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جنوری 2020 سے باقاعدہ حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں اس ویکسین کو شامل کرلیا جائے گا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہری صحت مندر رہنے کے لیے ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھوئیں اور کھانے پینے کا خاص خیال رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…