پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

سونے سے پہلے ان مشروبات کا استعمال توند کی چربی گھلائے

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جسمانی وزن میں کمی لانا کوئی آسان کام نہیں، مگر بیشتر افراد اس بات سے واقف نہیں چند غذائیں اس مقصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ اور یہ سب چیزیں آپ کے کچن میں موجود ہوتی ہیں بس انہیں استعمال کرنے کا طریقہ اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس مصالحے کا ایک چمچ روزانہ توند سے نجات دلائے ان چیزوں کو رات کو سونے سے پہلے مشروب کی شکل میں پینا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

جبکہ جسمانی توانائی بھی بڑھتی ہے، جس کا طریقہ درج ذیل ہے۔ دارچینی کی چائے اجزا دارچینی کا ایک ٹکڑا (3 انچ کا) ڈیڑھ کپ پانی طریقہ کار ڈیڑھ کپ پانی کو برتن میں ڈالیں اور پھر اس میں دارچینی کا اضافہ کرکے برتن ڈھکن سے ڈھک دیں۔ درمیانی آنچ میں پانی کو 15 سے 25 منٹ تک ابالیں اور پھر 15 منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر پی لیں۔ آخر مردوں کی توند کیوں نکلتی ہے؟ میتھی دانے کا پانی اجزاء میتھی دانے کی کچھ مقدار ڈیڑھ کپ پانی طریقہ کار پانی کو برتن میں ابالیں اور پھر اس میں ہاون دستے سے پسے ہوئے میتھی دانے کو ڈال دیں، برتن کو ڈھانپ دیں اور 3 سے 5 منٹ تک بیج پانی کی گہرائی میں جانے کا انتظار کریں۔ اس کے بعد چھلنی کے ذریعے چھان کر کپ میں ڈالیں اور پی لیں۔ کھیرے اور لیموں کا جوس اجزاء ایک کھیرا تھوڑا سا دھنیا ایک لیموں ایک کھانے کا چمچ کدو کش کی ہوئی ادرک ایک کھانے کا چمچ ایلو ویرا جوس آدھا گلاس پانی طریقہ کار تمام اجزاءکا جوس نکالیں اور سونے سے قبل پی لیں۔ ایک ماہ تک یہ معمول برقرار رکھیں اور پھر ایک ہفتے کا وقفہ لیں، اس کے بعد اگر ضرورت ہو تو اس عمل کو پھر دہرائیں۔ اجزاء ایک لیموں دو کھیرے ایک مالٹا حسب ذائقہ شہد پودینہ حسب ذائقہ ایک لیٹر پانی طریقہ کار ایک کھیرے کو بلینڈر میں ڈال کر جوس بنالیں جبکہ دوسرے کے ٹکڑے کرلیں، اب مالٹے اور لیموں کا عرق نکال لیں، اب جوس، کھیرے کے ٹکڑوں اور شہد کو کسی جگ میں ڈال کر مکس کرلیں۔ اسے مشروب کو پودینے کے پتوں سے سجالیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…