اسلام آباد (نیوز ڈیسک )مقبوضہ کشمیر کے تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان لگ گیا۔پولی ٹیکنیک امتحان کیلئے گائے کو بھی ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں پولی ٹیکنیک انٹرینس امتحانات اگلے ہفتے ہونے والے ہیں،جس میں پہلی بار طلبہ کے ساتھ ساتھ ایک گائے بھی شرکت کریگی،جس کانام ہے مس کاچر گوہے۔انتظامیہ نے اس بھوری گائے کو امتحان کیلئے ایڈ مٹ کارڈ بھی جاری کر دیا ہے،گائے کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی گائے کو امتحان دینے کیلئے لے کر جائینگے تاکہ لوگوں کے سامنے یہ بات ا سکے کہ مقبوضہ کشمیر کے امتحانات کی ا ن لائن رجسٹریشن سسٹم میں کتنی خرابیاں ہیں۔