بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

خالی پیٹ یہ 7 غذائیں کھانے سے پرہیز کریں

datetime 30  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  ضروری نہیں کہ جو ہمیشہ کھانے کا دل چاہے، ہم وہی کھائیں۔ صبح اٹھنے کے بعد ہم سب سے پہلے جو غذاء کھاتے ہیں، یہ باقی گزرتے دن ہمیں ایکٹو رکھنے کے لیے بےحد اہم ہے۔ بہت سی غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو خالی پیٹ پر کھائی جائیں تو اس کا صحت پر مثبت اثر نہیں پڑتا۔ ساتھ ساتھ نظام ہاضمہ بھی ایسی کیفیت میں کافی متاثر ہوسکتا ہے۔

کئی گھنٹوں کی نیند سے جاگنے کے کم از کم دو گھنٹوں بعد ناشتہ کرنا چاہیے، لیکن ناشتے میں خالی پیٹ ان 7 غذاؤں کو کھانے سے پرہیز کریں۔ مصالحے دار پکوان خالی پیٹ مصالحے دار پکوان کھانے سے معدے میں ایسی تیزابیت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، جس سے دیر تک پیٹ میں تکلیف ہوتی رہے۔ اس سے نظام ہاضمہ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ میٹھے کھانے یا میٹھے مشروبات ویسے تو لوگ ایسا مانتے ہیں کہ صبح ناشتے میں ایک گلاس جوس کا پینا مثبت عمل ہے، تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ خالی پیٹ جوس کا ایک گلاس آپ کے لیے کافی خطرناک ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نیند پوری کرکے اٹھنے کے بعد آپ کا جسم اتنا ایکٹو نہیں ہوتا اور فوری طور پر جوس معدے پر کافی بھاری پڑ سکتا ہے۔ کولڈ ڈرنکس  کولڈ ڈرنکس تو ویسے ہی صحت کے لیے مضر مانی جاتی ہیں، لیکن ان کو خالی پیٹ پینا متلی اور گیس جیسے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ خالی پیٹ کولڈ ڈرنکس پینے سے اس میں موجود ایسڈز پیٹ میں موجود تیزابیت سے جاملتے ہیں، جس کے باعث پورے دن طبیعت عجیب رہ سکتی ہے۔ ٹھنڈے شیکس/ جوس کوشش کریں کہ صبح جب بھی اٹھے خالی پیٹ ہمیشہ نیم گرم پانی پیئے، ٹھنڈے مشروبات جیسے پھلوں کے شیکس یا جوس خالی پیٹ پینے سے ہمارا نظام ہاضمہ متاثر ہوسکتا ہے۔ ترش پھل ترش پھلوں میں ایک ایسا ایسڈ موجود ہے جو خالی پیٹ پر کھایا جائے تو سینے کی جلن کا باعث بنتا ہے، ان سے گیسٹرک السر کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ کچی سبزی کچی سبزیوں میں امینوں ایسڈ زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو خالی معدے کے لیے بے حد نقصان دہ ہے، ان سبزیوں کو نہار منہ کھایا جائے تو سینے میں جلن اور پیٹ درد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کافی دن کی شروعات کافی سے کرنا بہت سے افراد کی عادت ہے، یہ نیند بھگانے کا بھی سب سے آسان حل ہے، لیکن خالی معدے پر کافی پینے سے پیٹ میں تیزابیت ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…