بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹکٹوں کی تقسیم پر (ن) لیگ میں بھی بغاوت پھوٹ پڑی، چوہدری نثار‘زعیم قادری اورچوہدری عبدالغفور کے بعد ایک اوردیرینہ ساتھی ناراض

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) انتخابات 2018 کے قریب آتے ہی ن لیگ مزید مشکلات سے دو چارہوگئی اور الیکشن مہم چلانا مشکل ہوگیا، ٹکٹوں کے معاملہ پرایک کے بعد ایک بڑی بغاوت سامنے آرہی ہے، اب ٹکٹ نہ ملنے پر سردارمہتاب بھی ناراض ہوگئے‘ایبٹ آباد سے ن لیگ کے دیگر چاروں امیدوار پی کے 36سے سردارفرید، پی کے 37 سے سردار اورنگزیب ، پی کے 38 سے ارشد اعوان اور پی کے39سے عنایت خان نے احتجاجاََ ٹکٹ واپس کر دیئے ۔

گوجرانوالہ میں یوتھ ونگ نے سٹی صدر شعیب بٹ کو ٹکٹ نہ دینے پر الیکشن کا بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن الیکشن سے پہلے انتشار کا شکار ہے،چوہدری نثار،زعیم قادری اورچوہدری عبدالغفور کے بعد ایک اوردیرینہ ساتھی نے علم بغاوت بلند کرکے نون لیگ کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔این اے پندرہ سے ٹکٹ نہ ملنے پر ہیوی ویٹ سردارمہتاب عباسی ناراض ہوگئے، ان کی جگہ مرتضیٰ عباسی کوٹکٹ دے دیا گیا، جس پر ایبٹ آباد سے ن لیگ کے دیگر چاروں امیدوار پی کے 36سے سردارفرید، پی کے 37 سے سردار اورنگزیب ، پی کے 38 سے ارشد اعوان اور پی کے39سے عنایت خان نے احتجاجاََ ٹکٹ واپس کر دیئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امیرمقام کے کہنے پر سردارمہتاب کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔دوسری جانب گوجرانوالہ میں یوتھ ونگ پارٹی قیادت کیخلاف سراپا احتجاج ہے، مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ گوجرانوالہ کے سٹی صدر شعیب بٹ کو ٹکٹ نہ دیا گیا تو الیکشن کا بائیکاٹ کردیں گے۔گذشتہ روز چکوال میں ٹکٹوں کے اجراء پر ممتاز ٹمن گروپ نے ن لیگ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا ، یہ فیصلہ ن لیگ نے سردار ممتازٹمن کو ٹکٹ دے کر واپس لینے پر کیا گیا۔اس سے قبل (ن) لیگ کے خلاف ایک اورلیگی رہنما نے اعلان بغاوت کیا تھا ۔

مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماعبدالغفور کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ میں ٹکٹیں بکتی ہیں، کون سا ٹکٹ کتنے میں بکا اور کس نے گورنر بننے کیلئے کتنے پیسے دیے مجھے سب پتا ہے۔یاد رہے کہ ٹکٹ نہ ملنے پر زعیم قادری بھی کہہ چکے ہیں کہ لاہور کسی کے باپ کی جاگیر نہیں جبکہ چوہدری نثارکامعاملہ بھی ن لیگ سے سلجھ نہ سکا۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں ن لیگ کیلئے انتخابات دو ہزاراٹھارہ کڑاامتحان ثابت ہوسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…