بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

فیصلے کی گھڑی آ گئی پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کیلئے خصوصی عدالت قائم،دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 13  جون‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی) پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس یاورعلی کی سربراہی میں خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی‘ وزارت قانون وانصاف نے خصوصی عدالت کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیاجبکہ سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کو وطن واپسی کیلئے آج(جمعرات)کی دوپہر 2 بجے تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ نہیں آئے تو ان کے کاغذات نامزدگی منظور نہیں ہونے دیے جائیں گے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ پرویز مشرف کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ ان کے موکل بغاوت کے مقدمے کا سامنا کرنے کو تیار ہیں تاہم انہیں تحفظ کی ضمانت دی جائے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف تو کہتے تھے کہ وہ کئی بار موت سے بچے لیکن خوف نہیں کھایا، پرویز مشرف کوکس بات کا تحفظ چاہئیے کس خوف میں مبتلا ہیں، وہ کمانڈو ہیں تو آ کر دکھائیں سیاستدانوں کی طرح میں آرہا ہوں کی گردان نہ کریں، پہلے کہہ چکے ہیں کہ پرویز مشرف وطن واپس آئیں انہیں تحفظ دیں گے اور ہم لکھ کر ضمانت دینے کے پابند نہیں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی، یہ اجازت حکومت کی جانب سے دی گئی تھی، حکومت نے ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکالا، سندھ ہائی کورٹ فل بنچ کا فیصلہ پرویز مشرف کے راستے کی رکاوٹ ہے، جس پر پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے میری غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا، پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی بحال کیے جائیں پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو رعشہ کی بیماری ہے جس کے لیے میڈیکل بورڈ ہونا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ ایئر ایمبولینس میں آجائیں ہم میڈیکل بورڈ بنا دیتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو وطن واپسی کیلیے جمعرات کی دوپہر 2 بجے تک کی مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ

اگر وہ نہیں آئے تو ان کے کاغذات نامزدگی منظور نہیں ہونے دیئے جائیں گے جبکہ دوسری طرف مطابق مشرف غداری کیس کی سماعت کیلئے خصوصی عدالت کابنچ تشکیل دے دیا گیا۔2رکنی بینچ میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ یاورعلی اور سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نذر اکبر شامل ہیں جبکہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ یاورعلی بنچ کے سربراہ ہوں گے۔وزارت قانون وانصاف نے خصوصی عدالت کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیاجبکہ خصوصی عدالت کی منظوری صدرمملکت ممنون حسین نے دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…