اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ،29رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟محکمہ موسمیات نے حیرت انگیز پیش گوئی کردی

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات  14جون کو کراچی میں ہو گا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بعد نماز عصر محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔

چاند کی شہادت دینے کے لیے عوام ان نمبروں 03009285203، 02199261403، 02199261404 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے صوبائی دفاتر میں بھی اجلاس ہونگے جہاں سے موصول ہونے والی شہادتوں سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 29رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 14جون کو رات 12بجے کے قریب ہوگی اور 14جون کی شام تک چاند کی عمر 19گھنٹے تین منٹ ہوگی جبکہ غروب آفتاب کے بعد 39منٹ تک چاند نظر آنے کا وقت ہے۔عبدالرشید نے بتایا کہ 14جون کو مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور کراچی میں چاند کی عمر 19گھنٹے 23منٹ ہوگی لہٰذا 29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  جمعرات  14جون کو کراچی میں ہو گا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بعد نماز عصر محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔  شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے صوبائی دفاتر میں بھی اجلاس ہونگے جہاں سے موصول ہونے والی شہادتوں سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…