ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے ’’پنجاب‘‘ پر پانی کی چوری کا الزام عائد کردیا،کس طریقے سے اور کس مقام پر پانی چوری کیاجارہاہے؟تفصیلات جاری

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ (این این آئی) صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ارسا کی جانب سے سندھ کے لیے 25 ہزار کیوسک پانی بڑھاکر مجموعی پر سندھ کو ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک پانی فراہم کے اعلان کے باوجود بھی سندھ کو پورا پانی نہیں مل رہا اور پنجاب کی جانب سے تونسا کے مقام پر لفٹ مشینوں کے ذریعے سندھ کا پانی چوری کیا جا رہا ہے جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں۔

لاڑکانہ شہر کے یونین کمیٹی 2 اور 4 میں پارٹی رہنماؤں سہیب ناریجو اور کاشف عمرانی کی جانب سے دیئے گئے افطار پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی جانب سے سندھ کا پانی چوری کرنے کے باعث سندھ کو تونسا سے گڈو تک 90 ہزار کیوسک سے زیادہ پانی نہیں مل رہا، سندھ کو پانی کا پورا حصہ نہ ملنے اور پانی کی قتل کے باعث بدین اور ٹھٹہ سمیت سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین زیر سمندر آچکے ہیں جس کے لیے کالاباغ ڈیم اور پانی بحران کا حل نکالنے کی باتیں کرنے والے چیف جسٹس آف پاکستان پنجاب کی جانب سے سندھ کا پانی چوری کرنے کے معاملے پر بھی توجہ دیں اور معاملے کا نوٹس لے کر 1991 پانی معاہدے پر عمل درآمد کرکے سندھ کو پانی کا پورا حصہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کچ عناصر سندھ میں نئے صوبے اور کالاباغ ڈیم بنانے کی باتیں کرکے سندھ پر حملہ کررہے ہیں اور جو یہ خواب دیکھ رہے ہیں ان کے ایسے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ دشمن عناصروں کا ہر موڑ پر مقابلہ کیا اور سندھ کی جانب سے میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں نہ نیا صوبہ بنے گا اور نہ کالاباغ ڈیم بنے گا ایسی باتیں کرنے والے سندھ کے عوام کے جذبات سے کھیلنا بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے پاس ووٹ لینے کا کوئی بھی راستہ نہیں رہا جس کے لیے وہ سندھ میں نئے صوبے بنانے کی بات کرکے کراچی میں ووٹ لینا چاہتے ہیں

لیکن وہ اب عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے اور عوام کا ایک ہی نعرے ہے کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ عام انتخابات میں کراچی سے کشمور تک عوام کے ووٹ کی طاقت سے آمریت کی پیدوار جماعتوں کو شکست دیں، چور دروازے کے عادی پیپزل پارٹی مخالف اتحاد بناکر اس مرتبہ بھی جمع ہوئے ہیں لیکن انہیں سندھ میں کہیں بھی کامیابی نہیں ملے گی اور عوام کی طاقت سے ایسے عوام دشمن اتحادوں کو انتخابات میں وری بند گلی میں کھڑا کریں گے اور ان کے کرتوتوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پیٹرول، ڈیزل اور گاسلیٹ کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے اور نگران حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں اضافہ فی الفور واپس کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا گیا ہے اور عید کے سے قبل بھی مہنگائی کا ایسا طوفان عوام کے ناقابل برداشت ہے۔ نثار احمد کھوڑو نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سکیورٹی کے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص ایجنڈا کے تحت بلاول بھٹو کی سکیورٹی پر شور مچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو سکیورٹی نہ دے کر انہیں دہشگردوں کے ہاتھوں شہید کروایا گیا تھا، بلاول بھٹو زرداری دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف بھرپور آواز اٹھا رہے ہیں لیکن بلاول کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جس کے لیے نگران حکومت ایسی خبروں پر توجہ نہ دے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…