ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

’’امی کیلئے شال بُن رہی تھی کہ امریکی اہلکار نے آکر اس پر پیشاب کر دیا یہ جگہ پاک نہیں ، نماز کیسے پڑھتی ہوں؟‘‘ عافیہ صدیقی امریکی قید میں دن رات کس دردناک اذیت میں گزار رہی ہیں، جان کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائینگے

datetime 13  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی قونصل جنرل نے عافیہ صدیقی سے جیل میں چند روز قبل ملاقات کی تھی جس کا مقصد عافیہ صدیقی کی امریکی قید میں زندگی کی تصدیق کرنا تھا۔ پاکستانی قونصل جنرل نے اس حوالے سے رپورٹ دفتر خارجہ کو ارسال کر دی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ جیل کے ایک سابق سٹاف ممبر رامیریز(کوتاہ قد، بھدا اور بدصورت) کا عافیہ نے

کئی بار ذکر کیا کہ اس نے عافیہ کی بنائی ہوئی شال پر پیشاب کر دیا تھا، وہ اپنی والدہ کیلئے شال بن رہیں تھیں، عافیہ کو خدشہ ہے کہ مذکورہ شخص اگلے ماہ پھر یہ جیل جوائن کر کے انہیں اذیت پہنچائے گا۔ انہیں نے درخواست کی ہے کہ متعلقہ حکام کو بتایا جائے کہ اس شخص کو جیل میں تعنیات نہ کیا جائے ۔انہیں خوف ہے کہ وہ انہیں جنسی و جسمانی طور پرنقصان پہنچاسکتا ہے ۔ عافیہ نے اس شخص کو عادی جنسی درندہ اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کرنے والا قرار دیا۔ عافیہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان کے وکیل اینی نیبلٹ نے اپنے دو اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر رواں برس فروری میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا ایف ایم سی کارس ویل میں ادارہ جاتی سطح پر جنسی تشدد کیا جاتا ہے ، یہاں صرف خدا ہی بچا سکتا ہے ۔قونصل جنرل کی رپورٹ کے مطابق جیل سٹاف نے کئی بار عافیہ کو پاگل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود اپنے آپ کو زخمی کرتی ہے ۔ عافیہ نے کہا ہے وہ میرے کمرے میں داخل ہو کر مجھے تشدد کا نشانہ بناتے اور پھر باہرجھوٹ بولتے کہ یہ سب میں نے خود کیا۔ عافیہ نے جیل عملے پر قران کی بے حرمتی کا الزام بھی عائد کیا ۔ ڈاکٹر عافیہ نے کہا وہ جیل میں اسلامی عقائد کے مطابق دن گزارنا چاہتی ہیں لیکن یہ جگہ عبادت کیلئے پاک نہیں، گندہ پانی دیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی اپنے مذہب پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…