منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا یوم آزادی 14اگست کی بجائے 27رمضان المبارک کو منایا جانا چاہیے‘ پاکستان کے اہم سرکاری افسر نے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ(این این آئی) پاکستان کا یوم آزادی 14اگست کی بجائے 27رمضان المبارک کو منایا جانا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر رائے منظور ناصر ۔ رمضان المبارک اور قیام پاکستان پر کوئز پروگرام پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔ رائے منظور ناصرآج کا یہ ڈپٹی کمشنر کوئز پروگرام پاکستان کے کسی بھی ضلع میں اور پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے،

میں کوئز پروگرام میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر رائے منظور ناصر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ضلعی سطح پر رمضان المبارک اور قیام پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ کوئز پروگرام میں اساتذہ ،طلباء و طالبات اور انکے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ رٹہ سسٹم کو ختم کریں طالب علم رٹی لگانا اور والدین رٹہ لگوانا ختم کر کے اپنے بچوں کو ہر چیز کا مفہوم سمجھائیں ، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کوئز پروگرام میں ضلعی سطح پر مقابلہ جات منعقد ہوئے جن میں ضلع بھر کے 12سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے 24طلباء و طالبات کے درمیان رمضان المبارک اور قیام پاکستان کے حوالے سے سوال و جواب کیے گئے ، سخت مقابلے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول کلری کے طلباء شعیب اختر اور محمد سہیل نذیر نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے ایک لاکھ روپے نقد انعام کے حقدارقرار پائے جبکہ سیکنڈ پوزیشن پر گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 237ج ب کے عدیل نواز اور فضل الرحمن رہے اور 50ہزار روپے نقد انعام حاصل کیا جبکہ تیسرا انعام گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بھوانہ کی طالبات بشریٰ بی بی اور زینب بتول نے 40ہزار روپے حاصل کیاجبکہ صدیق بروک فیلڈ سکول لالیاں کی طالبات کو حوصلہ افزائی کا انعام 10ہزار روپے دیا گیا۔ تمام پوزیشن ہولڈرز میں

تعریفی سرٹیفیکیٹ اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔تقریب میں سی ای او ایجوکیشن لیاقت علی ناصر، ڈی او سیکنڈری رائے ارشاد احمد ، جملہ ڈپٹی ڈی اوز اور اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ رائے منظور ناصر نے مزید کہا کہ انشاء اللہ میرا خواب ہے کہ ہم نے چنیوٹ کو ایسا ضلع بنانا ہے کہ پاکستان میںچنیوٹ چنیوٹ ہو جائے،

انہوں نے خوبصورت آواز میں ملی نغمہ پیش کرنے والی ننھی منی بچی ایمان فاطمہ کو 5ہزار روپے نقد انعام دیا ۔ سی ای او ایجوکیشن لیاقت علی ناصر نے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء اور خصوصی طور پر ڈپٹی کمشنر رائے منظور ناصر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ آپ اس کوئز پروگرام کو رمضان المبارک اور قیام پاکستان کی مناسبت سے منعقد کروائیں گے۔ آپ نے کوئز پروگرام کے پوزیشن ہولڈرز میں پر کشش انعامات تقسیم کر کے ا ن کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے جس پر ان کے اساتذہ اور والدین بھی آپ کے بے حد ممنو ن ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…