لاہور،بنوں( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشست پر بصارت سے محروم امیدوار کو ٹکٹ جاری کر دیا ۔منیر مسیح کھوکھر والٹن روڈ لاہور کارہائشی ہے اور ان کا پارٹی کی طرف سے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے جاری کردہ فہرست میں تیسرا نمبر ہے ۔منیر مسیح کھوکھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیس سال سے پارٹی کا کارکن ہوں۔ قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے اعتماد کرکے پارٹی ٹکٹ دیا۔
اسمبلی میں پہنچ کر اقلیتوں اور بصارت سے محروم افراد کے حقوق کیلئے آواز بلند کروں گا۔ادھربنوں میں 100 سالہ خاتون نے دو نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے،حضرت بی بی نے این اے 35 اور پی کے 89 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ریٹرننگ افسر نے خاتون کی فیس معاف کردی۔حضرت بی بی نے اس موقع پر کہا کہ وہ انتخابات میں کامیاب ہو کر عوام کے مسائل حل کریں گی اور حلقے میں ٹیوب ویل اور سڑکیں بنائینگی ۔