منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کبھی ہاں، کبھی ناں، بالآخرمسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے بھی کراچی کے انتخابی معرکہ میں قدم رکھ دیا،حیرت انگیز اعلان

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کبھی ہاں، کبھی ناں، بالآخرمسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف نے بھی کراچی کے انتخابی معرکہ میں قدم رکھ دیا۔ رانا مشہود نے کراچی کے تین حلقوں این اے 248،249 اور250 سے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ سینیٹرسلیم ضیاء نے کہا ہے کہ گذشتہ روز شہبازشریف کوکراچی سے انتخابات لڑنے کی اجازت دی گئی جو اتوار کی شب واپس لے لی گئی بعد ازاں سندھ کی قیادت کے بے حد اصرارپرپارٹی قیادت نے شہبازشریف کوکراچی سے انتخابات لڑنے کی دوبارہ اجازت دی ہے۔

پیرکوسٹی کورٹ میں مسلم لیگ (ن)کے صدر اورسابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کے کراچی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے رانا مشہود نے این اے 248، این اے 249 اوراین اے دوسوپچاس سے ان کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسرز کے پاس جمع کرائے ۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہاکہ کراچی کے ہر حلقے میں نون لیگیوں نے کاغذات جمع کرائے ہیں میاں شہبازشریف دورہ کراچی میں وعدہ کرکے گئے تھے کہ کراچی کو حقوق دلائینگے یہاں کا احساس محرومی ختم کرنے کیلیے مسلم لیگ نون جدوجھد کا آغازکرے گی اورمسلم لیگ نون کے صدرشہبازشریف کراچی سے انتخابات میں حصہ لیں گے اورکامیابی کے بعد کراچی کی ترقی کے لیے نئی جدوجھد کی بنیاد رکھیں گے ۔ رانا مشہود نے کہامخالفین کو علم ہے کہ وہ ہمیں ووٹ کی طاقت سے شکست نہیں دے سکتے،سندھ کے نام پر جو لوٹاگیا اسکو واپس لائیں گے،یہاں پر احساس محرومی کو ختم کرینگے اب سندھ کی اواز مسلم لیگ نون نوازبنے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے پانچ سال مکمل کییٹیکنوکریٹ حکومت کی باتیں کرنے والوں کے منہ میں خاک پڑگئی ،الیکشن اپنے وقت پر ہونگے اورپورے ملک میں شیر کی دھاڑ گونجے گی۔ انہوں نے عید الفطرکے بعد کراچی میں عوامی جلسہ کرنے کا بھی اعلان کیا اورکہاکہ پاکستان کی حقیقی جماعت مسلم لیگ نواز ہے تحریک انصاف لوٹا پارٹی بن چکی ہے۔

مسلم لیگ نون کے سینیٹرسلیم ضیاء نے صحافیوں کے استفسارپربتایا کہ مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف کے کراچی سے الیکشن لڑنے کے حوالے سے فیصلہ گذشتہ شب مشاورت کے بعد ملتوی کردیا گیا تھا تاہم پیرکوپارٹی کی اعلی قیادت نے کراچی کی سیاسی صورتحال پردوبارہ مشاورت کی اورسندھ کی قیادت کی اکثریتی رائے اوراصرار کی روشنی میں فیصلے پرنظرثانی کرتے ہوئے یہ طے کیا کہ شہبازشریف کراچی سے الیکشن لڑیں گے اورگذشتہ شب الیکشن نہ لڑنے کافیصلہ مخرکردیا گیا اور پیرکومشاورت کے بعد کراچی سے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…