بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب کی چھ رکنی کابینہ کے ارکان نے گورنر ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،نگران صوبائی وزراء کے نام سامنے آگئے 

datetime 11  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب کی چھ رکنی کابینہ کے ارکان نے گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے نگران صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر) زاہد سعید نے تقرری سے متعلق نوٹیفیکیشن پڑھ کے سنایا۔حلف اٹھانے والے نگران صوبائی وزراء میں شوکت جاوید ،احمدوقاص ریاض،ظفر محمود، ضیاء ایچ رضوی،ڈاکٹر جواد ساجد خاں اورانجم نثارشامل ہیں۔حلف برداری کی اس پر وقار تقریب میں نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری،

چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، صوبائی سیکرٹریز، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد، ایئر فورس کے کموڈور شعیب خاں اور دیگر عمائدین بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ قبل ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس لاہور میں پنجاب کے نگران وزیر اعلی پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ملکی صورت حال ، بروقت انتخابات کو یقینی بنانے ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…