منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

ن لیگ کے خلاف ٹویٹس اور آرٹیکلز،حسن عسکری کےوزیراعلیٰ پنجاب نامزدہوتے شاہد خاقان، خواجہ آصف اور سعد رفیق کی ہنگامی پریس کانفرنس سنگین اعتراضات اٹھاتے ہوئے نامزدگی مسترد کر دی، بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 6  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستانی عوام اور اس فیصلے کو رد کرتے ہیں،الیکشن کمیشن کو ایک قابل شخص کو نگران وزیراعلیٰ بنانا چاہیے تھا، وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، حسن عسکری کو آئین کا بالکل پتہ نہیں، ایسا شخص نگران سیٹ اپ پر آئے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھے ۔

الیکشن کمیشن کو ایسا عمل نہیں کرنا چاہیے جس سے شکوک و شبہات پیدا ہوں،حسن عسکری کی رائے ہمیشہ (ن) لیگ کے خلاف رہی ،الیکشن کمیشن کے فیصلے نے پنجاب کے الیکشن کو شک میں ڈال دیا ،احسن اقبال نے کہا کہ 25جولائی کو الیکشن ملک کی ضرورت ہے، اگر تاخیر ہوئی تو اس کی معاشی قیمت پاکستان ادا نہیں کر سکے گا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حسن عسکری کی سوچ تصورات سب کے سامنے ہیں،انہیں اپنے منصب سے خود پیچھے ہٹ جانا چاہیے، امید ہے کہ حسن عسکری اس معاملے پر عمل کریں گے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے نگران سیٹ اپ کیلئے غیر جانبدار نام دیئے، ہمارے نامزد کردہ افراد اچھی شہرت کے حامل تھے اور ان کی غیر جانبدایر پر کوئی شک نہیں تھا، حسن عسکری کی رائے ہمیشہ (ن) لیگ کے خلاف رہی ہے، حسن عسکری کے ٹوئٹس اور آرٹیکل بھی (ن) لیگ سے تعصب کا اظہار کرتے ہیں، پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ پورے الیکشن عمل کو مشکوک بنا دے گا، نگران سیٹ اپ کیلئے ضروری ہے کہ یہ سیٹ اپ غیر جانبدار ہو، یہ بدقستمی ہے کہ الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کا نام تجویز کیا، (ن) لیگ اور قیادت کے بارے میں حسن عسکری کے خیالات سے لوگ خود واقف ہیں، ان صاحب کے واضع رائے میڈیا میں موجود ہے، حسن عسکری صاحب کہتے ہیں

کہ گرمیوں میں الیکشن نہیں کرنے چاہئیں، حسن عسکری کو آئین کا بالکل پتہ نہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے نے پنجاب کے الیکشن کو شک میں ڈال دیا ہے، پارلیمانی کمیٹی نے سارا ریکارڈ لگا کر الیکشن کمیشن میں بھیج دیا تھا، الیکشن کمیشن کو ایک قابل شخص کو نگران وزیراعلیٰ بنانا چاہیے تھا، پاکستان کی عوام اور ہم اس فیصلے کو رد کرتے ہیں،الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

ایسا شخص نگران سیٹ اپ پر آئے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھے، ہم 25جولائی کو الیکشن چاہتے ہیں، نظر آ رہا ہے الیکشن شفاف اورصاف نہیں ہوں گے، الیکشن کمیشن کو ایسا عمل نہیں کرنا چاہیے جس سے شکوک و شبہات پیدا ہوں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ 25جولائی کو الیکشن ملک کی ضرورت ہے، اگر تاخیر ہوئی تو اس کی معاشی قیمت پاکستان ادا نہیں کر سکے گا ۔

پاکستان کی عوام کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے، ووٹ کو عزت دو کا موقف مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے، مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی خدمت کی ہے، ہم نے کراچی میں روشنی بحال کی ہے، ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، ہم نے فاٹا کا انضمام کرایا ہے، ہم نے سی پیک کا پودا پاکستان میں لگایا، الیکشن کی مخالفت ذرا بھی برداشت نہ ہو گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مجھے تین

صفحوں کی چٹھی لکھی تھی کہ آپ کوئی کام نہیں کرسکتے، میں ان سے کہوں گا جو چٹھی میں لکھا گیا تھا وہ باتیں لاگو نہیں ہوتی اب۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حسن عسکری کی سوچ تصورات سب کے سامنے ہیں،وہ پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹر کی حیثیت سے ٹی وی پر آتے ہیں، انہیں اپنے منصب سے خود پیچھے ہٹ جانا چاہیے، یہ ان کی شخصیت کو زیب نہیں دیتا، ہمیں امید ہے کہ حسن عسکری اس معاملے پر عمل کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…