بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی پشاور میں رہائش پذیر پاکستانی کزن نورجہاں نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا، کس پارٹی کے ٹکٹ پر اور کس حلقے سے الیکشن لڑیں گی؟دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 6  جون‬‮  2018 |

پشاور(این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پشاور میں رہائش پذیر کزن نور جہاں نے عام انتخابات 2018 میں جنرل نشست پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نور جہاں سیاست میں کئی سالوں سے سرگرم ہیں، ان کا تعلق تو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے ہے تاہم اس مرتبہ وہ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

اس حوالے سے انہوں نے اپنی انتخابی مہم بھی شروع کر رکھی ہے ٗ نور جہاں اس سے قبل کونسلر بھی رہ چکی ہیں۔پشاور کے تاریخی محلہ شاہ ولی قتال کی رہائشی نور جہاں کی وجہ شہرت بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی کزن ہونا ہے۔شاہ رخ خان کی چچازاد بہن نور جہاں نے بتایا کہ وہ پی کے 77 سے الیکشن لڑیں گی۔نور جہاں نے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی سے کچھ ناراضگی کی وجہ سے انہوں نے ٹکٹ نہیں مانگا اور وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گی۔انہوں نے کہاکہ جس طرح لوگ شاہ رخ خان کے فین ہیں، تو توقع ہے کہ لوگ مجھے بھی سپورٹ کریں گے۔نور جہاں کے علاقے میں رہائش پزیر ایک شخص جاوید نے بتایا کہ وہ ہر غمی خوشی میں ہمارے ساتھ ہوتی ہیں ٗہمیں جو بھی کام ہو تو یہ اس کے لیے آگے آگے ہوتی ہیں، اس لیے ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔خیبر پختونخوا میں بھی آنے والے انتخابات میں بڑی تعداد میں خواتین جنرل نشستوں پر الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں ٗایسے میں شاہ رخ خان کی کزن  نور جہاں کہتی ہیں کہ اگر وہ انتخاب جیت گئیں تو روایت سے ہٹ کر خدمت کی سیاست کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…