اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے مندرجات نے ہلچل مچا رکھی ہے، ریحام خان کی یہ کتاب امریکہ سے چھپوا لی گئی ہے، واضح رہے کہ کتاب کی چھپوائی کا سارا کام ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر نے کروایا، اس کے علاوہ اس کتاب کو کب منظر عام پر لایا جائے گا یہ بات حمزہ شہباز اور ریحام خان کے درمیان ہونے والی ایک خفیہ میٹنگ میں طے پایا ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کتاب
کے کچھ حصوں کو جان بوجھ کر لیک کیا جا رہا ہے، انہی متنازعہ مندرجات کی وجہ سے پورے میڈیا پر اسے کوریج مل رہی ہے، واضح رہے کہ اس کتاب کو امریکہ سے چھپوانے کا مقصد قانونی پیچیدگی سے بچنا ہے، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کتاب کا اردو ترجمہ بھی کروا لیا گیا ہے اور اسے کب منظر عام پر لایا جائے گا اس سلسلے میں حمزہ شہباز اور ریحام خان کی دبئی میں ملاقات ہوئی جس میں حتمی تاریخ طے کی گئی۔



















































