جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا دبنگ فیصلہ سنا دیا، اہم ترین افسر کو عہدے سے ہٹا دیا

datetime 6  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی) نگران وزیراعظم ناصرالملک کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ نے کابینہ کو عام انتخابات کے شفاف انعقاد اور اس حوالے سے کئے گئے اقدامات جبکہ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔نگران وزیراعظم ناصرالملک نے اجلاس میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ طویل المدتی اسٹریکچرل ریفارمز پیکج کا منصوبہ تیار کیاجائے اور ایسی منظم اور ٹھوس حکمت عملی تیار کریں

جو منتخب حکومت کے لیے معاون ثابت ہو۔بدھ کووزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں نگران وزیراعظم جسٹس(ر)ناصر الملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،جس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ نے وزارت داخلہ کے امور، ملک کی داخلی سیکیورٹی اور امن وامان کی صورت حال پر بھی بریفنگ دی۔سیکریٹری داخلہ نے کابینہ کو عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پرامن انتخابات کے حوالے سے تعاون کررہے ہیں۔کابینہ اجلاس میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی اور اس موقع پر وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملک میں ترقی کی شرح 6 فیصد ہے۔اجلاس میں کابینہ نے ہدایت دی کہ بیلینس آف پیمنٹس، فیسکل اور قرضوں کی ادائیگی کا جامع اور مستحکم نظام بنایاجائے۔اس موقع نگران وزیراعظم ناصرالملک نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ طویل المدتی اسٹریکچرل ریفارمز پیکج کا منصوبہ تیار کیاجائے اور ایسی منظم اور ٹھوس حکمت عملی تیار کریں جو منتخب حکومت کے لیے معاون ثابت ہو۔ واضح رہے کہ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے اپنی وزارت کی پہلی کارروائی کرتے ہوئے نیشنل انڈسٹریل پارکس کے چیف ایگزیکٹوآفیسر مدثر اقبال کو برطرف کر دیا۔نیشنل انڈسٹریل پارکس کے چیف ایگزیکٹوآفیسر مدثر اقبال کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے

کہ مد ثر اقبال کو بورڈ کی سفارش اور وزارت صنعت و پیداوار کے فیصلے پر ہٹایا گیا۔ نگران وزیر خزانہ اور صنعت وپیداوار ڈاکٹر شمشاد اختر نے نیشنل انڈسٹریل پارکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مدثر اقبال کو نوکری سے نکال دیا ، مدثر اقبال جی ایم (ای ڈی بی) بھی تعینات رہے وہ بیک وقت دو اداورں سے تنخواہ لیتے رہے ، مدثر اقبال پر پلاٹس غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا بھی الزام ہے ان پر نیب میں انکوائریاں بھی زیر سماعت ہیں ۔‎



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…