جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

ریحام خان کی کتاب کا مسودہ کہاں سے ملا؟کپتان کی سابقہ اہلیہ کی ٹیم میں شامل کون تحریک انصاف کیساتھ ملا ہوا تھا؟حمزہ علی عباسی نے بڑا سرپرائز دیتے ہوئےتہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے، جان کر ریحام بھی سر پیٹ لیں گی

datetime 6  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان کی کتاب کو لیکر پاکستان میں اس وقت بھونچال برپا ہو چکا ہے اور تحریک انصاف اس کتاب سے بہت زیادہ اپ سیٹ ہو چکی ہے جس کا اعتراف ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں کیا ہے۔ ریحام خان کی کتاب کے متن کے حوالے سے تفصیلات سامنے لانے والے تحریک انصاف کے حمزہ علی عباسی پر ریحام خان

نے ای میل اکائونٹ ہیک کر کے کتاب کا مسودہ حاصل کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ حمزہ علی عباسی تک کتاب کا مسودہ کیسے پہنچااس حوالے سے حمزہ علی عباسی نے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے ریحام خان کے ای میل اکائونٹ ہیک کرنے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے نجی ٹی وی پروگرام میں بتایا ہےکہ جس شخص کے ذریعےکتاب کا مسودہ موصول ہوا وہ ریحام خان کی ٹیم کا ہی بندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے اپنی ٹیم کو کتاب کا کتاب کے پانچ، چھ ابواب کا ایک مینو اسکرپٹ بھیج رکھا تھا تاکہ وہ پبلشر کو دکھا کر کسی پبلشر کو آن بورڈ لے سکیں، انہی میں سے ایک شخص نے تھوڑی ہوشیاری سے ریحام خان سے ان کی مکمل کتاب کا مینو اسکرپٹ منگوایا اور پھر ہم سے رابطہ کر کے ہمیں بھجوادی۔ہو سکتا ہے کہ اس شخص کی ریحام خان سے کوئی رنجش ہو گئی ہو ۔ ریحام خان کا اکاؤنٹ ہیک نہیں ہوا نہ ہی ان کی کتاب چوری ہوئی، ریحام خان خود بھی یہ بات جانتی ہیں کہ ان کی ہی ٹیم کے ایک شخص نے ان کی کتاب لیک کی ہے۔ اور انہوں نے خود اپنی مرضی سے ای میل کے ذریعے اس آدمی کو اپنی مکمل کتاب کا مینو اسکرپٹ بھیجا تھا ، حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں اس شخص کا نام نہیں بتا سکتا۔حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ میں قرآن اُٹھانے کو تیار ہوں کہ ہم میں سے کسی نے بھی ریحام خان کا ای میل ہیک نہیں کیا ، ہم نے تو کیا کسی اور نے بھی ان کا ای میل ہیک نہیں کیا ہوگا، یہ سب کچھ لیک ہوا ہے اور اس شخص نے کیا ہے جن کو انہوں نے خود اپنی مرضی سے اپنی مکمل کتاب کا مینو اسکرپٹ بھیجا تھا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…