منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

چکوال میں غیرت کے نام پر دو شادی شدہ خواتین قتل، ملزم کو دونوں خواتین پر شبہ تھا کہ ان کے غیر اخلاقی تعلقات ہیں، قتل کی انتہائی افسوسناک واردات

datetime 6  جون‬‮  2018 |

چکوال(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے نواحی گاؤں چتال میں تھانہ صدر کی حدود میں 2 شادی شدہ خواتین کو غیرت کے نام پر گولی مار کے قتل کردیا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق قتل ہونے والی خواتین میں سے ایک 6 سے 7 ماہ کی حاملہ تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسما رمضان اور ان کی نند فاخرہ بی بی اپنے گھر میں تھیں کہ اسی دوران اسما کے بھائی نے زبردستی گھر میں گھس کر ان دونوں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں

جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ اسما کا خاوند سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے اور فاخرہ بی بی کا شوہر جہلم میں موجود ہے لیکن فاخرہ بی بی اسماء کے ساتھ ایک ماہ سے مقیم تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو شبہ تھا کہ دونوں خواتین کے غیر اخلاقی تعلقات ہیں، اس حوالے سے دفعہ 311 اور 302 کے تحت دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ غیرت کے نام پر چکوال میں یہ قتل کا چوتھا واقعہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…