اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

کوئٹہ میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 9مزدور پھنس گئے،4 کی لاشیں نکال لی گئیں، ریسکیو آپریشن جاری

datetime 3  جون‬‮  2018 |

کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے وہاں کام کرنے والے 9 مزدور پھنس گئے جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے 9 مزدور پھنس گئے جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ کوئٹہ میں چند ہفتوں کے دوران کان بیٹھنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے، چیف مائینز انسپکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ سنجدی میں کان حادثے میں پھنسنے

والے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔صوبائی چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق امید ہے کہ جلد میں متاثرہ مزدوروں کو ریسکیو کرلیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کوئٹہ کے دو مختلف علاقوں مارواڑ اور اسپین کاریز میں کوئلے کی کان بیٹھنے کے واقعات پیش آئے تھے۔دونوں حادثات میں مجموعی طور پر 18 مزدور جاں بحق ہوئے جن میں سے بیشتر کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے تھا جن کی میتیں بعدازاں آبائی علاقے بھیجی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…