پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

ریونیو انتظامیہ پاکستانی ٹیکس نظام میں خرابی کی ذمہ دار ہے، عالمی بینک

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی بینک نے کہا ہے کہ پیچیدہ ٹیکس نظام، تنگ ٹیکس بیس اور ٹیکسوں میں بڑے پیمانے پر دی جانیوالی رعایت و چھوٹ کو پاکستان میں کم ریونیو موبلائزیشن کی بڑی وجوہات ہیں۔ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کے کمپلائنس کی شرح اور ٹیکس وصولیاں بڑھانے کے لئے اپنے سسٹم کو الائن کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹرکچر، آپریشنز اور پراسیس کو جدید ٹیکس ایڈمنسٹریشن سے ہم آہنگ بنانا ہوگا۔ ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ یہ بات گروتھ اور ریونیو میں تیزی لانے کیلیے قائم ٹرسٹ فنڈ کے ٹیکسوں سے متعلقہ حصہ پر عملدرآمد کے پہلے سال کے لیے ورک پلان کی تیاری کیلیے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنیوالے عالمی بینک کے جائزہ مشن نے اپنی رپورٹ میں کہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ جائزہ مشن کے دورہ پاکستان کا بنیادی مقصد ایف بی آر کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر موازنہ کرنا اور صلاحیتوں میں اضافے کیلیے سرگرمیوں کی نشاندہی کرنا ہے جنہیں گروتھ اور ریونیو میں تیزی لانے کیلیے قائم ٹرسٹ فنڈ کے ٹیکسوں سے متعلقہ حصے پر عملدرآمد کے پہلے سال کیلیے پروگرام میں شامل کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق پبلک سیکٹر اسپیشلسٹ راول فلیکس ج±نکوئرہ کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کرنیوالے عالمی بینک کے جائزہ مشن میں سینئر اکانومسٹ محمد وحید،آئی ٹی اسپیشلسٹ رمیش سیوا،ریسرچ اینالسٹ فرانسیسکو لازارو،ٹیکس کنسلٹنٹ مس سٹیفن سویٹ، سینئر پبلک سیکٹر اسپیشلسٹ بھٹی اور ایکسٹنڈڈ ٹرم کنسلٹنٹ مس ارم توقیر شامل تھے۔ مذکورہ جائزہ مشن نے ایف بی آر حکام کے ساتھ مل کر تفصیلی جائزہ لینے کے بعد رپورٹ مرتب کی ہے جس میں بتایا ہے کہ پاکستان میںکم ریونیو موبلائزیشن کی وجوہات میں ٹیکس دہندگان کی جانب سے کمپلائنس کا کم ہونا، ٹیکس نیٹ بیس کا کم ہونا، ٹیکسوں میں دی جانیوالی رعایت و چھوٹ اور پیچیدہ ٹیکس سسٹم شامل ہیں۔ ان وجوہات کی وجہ سے پاکستان میں ٹیکس ریونیو اکھٹا کرنے کے اخراجات بھی بہت زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ کمزور اور غیر فعال ٹیکس انتظامیہ کی وجہ سے ملک کا ٹیکس سسٹم متاثر ہورہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ایف بی آرنے ٹیکس ایڈمنسٹریشن، فنکشنل بیسڈ آرگنائزیشنل اسٹرکچر، کچھ ٹیکس آگہی مہم اور ای فائلنگ سمیت دیگر زعبوں میں متعدد اصلاحات متعارف کروائی ہیں جس میں بڑے ٹیکس دہندگان کیلیے سو فیصد ای فائلنگ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایف بی آر نے کثیر السالہ اسٹریٹجی پیپر اور بزنس پراسیس کو سادہ و آسان بنانے کے ساتھ ساتھ آئی آر آئی ایس کی صورت میں نیا انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم بھی ڈیولپ کیا ہے مگر تمام ٹیکسوں کی انٹیگریشن نہیں کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے کمپلائنس کی شرح کو بڑھانے اور ٹیکس وصولیاں بڑھانے کیلیے ایف بی آر کو اپنے سسٹم کو الائن کرنا ہوگا اور اسٹرکچر، آپریشنز کے ساتھ ساتھ پراسیس کو جدید ٹیکس ایڈمنسٹریشن سے ہم آہنگ بنانا ہوگا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بزنس پراسیس میں پائی جانیوالی خامیوں کودور کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں ایف بی آر کو اپنے کور اور اہم بزنس پراسیس کو انٹیگریٹ اور اسٹریم لائن کرنے کی ضرورت ہے۔ عالمی بینک کے جائزہ مشن کی جانب سے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کو ٹیکس سروسز کر بہتر بنانے، پراسیس انکمپاسنگ ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر، ڈیزاسٹر ریکوری اور بزنس کمیونٹی پلان کیلیے ماسٹر پلان مرتب کرنے کی ضرورت ہے اور آئی ٹی ای اسٹریٹجی کو فعال و موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ جائزہ مشن نے تجویز دی ہے کہ ایف بی آر کے افسران و ملازمین کی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے اور ایف بی آر کو درکار اسٹاف فراہم کیا جائے۔ اس کے علاوہ ٹیکس آڈٹ،انفورسمنٹ اور ٹیکس پیئرز اسسٹنس سمیت دیگر شعبوں میں زیادہ ماہر اور تجربہ کار افسران و اسٹاف کو تعینات کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…