منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

بالی ووڈ اداکارہ صوفیہ حیات نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) یاد رہے کہ صوفیہ حیات کا آبائی تعلق بھارت سے ہے لیکن انہیں اس وقت شہرت ملی تھی جب وہ بھارتی ٹی وی رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے ساتویں ایڈیشن میں شریک ہوئی تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رئیلٹی شو ’بگ باس‘ سے شہرت حاصل کرنے والی نامور اداکارہ ’صوفیہ حیات ‘نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ صوفیہ حیات نے انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں

اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے مجھے کہا تھا کہ تم انٹریر ڈیزائنر ہو اور محلوں کو خوبصورت بناتے ہوے لیکن تم نے جھوٹ بولا بلکہ تم تو قرض میں ڈوبے ہوئے ہو، تم نے کہا تم مجھ سے محبت کرتے ہوے وہ بھی جھوٹ تھا ، محبت جھوٹ نہیں بولتی اور چوری نہیں کرتی، میں نے ہر بل خود ادا کیا ، میں نے ہمارے کپڑوں اور کھانے کیلئے خرچ کیا اور تم مجھ سے مزید چوری کرنا چاہتے ہو ۔ان کا اپنے پیغام میں یہ بھی کہنا تھا کہ ہر کسی نے مجھے خبردار کیا کہ کسی ایسے شخص سے شادی مت کرو جس کے پاس رہنے کیلئے گھر اور پیسہ نہیں، لیکن میں نے کسی کی نہیں سنی ،میں محبت پر یقین رکھتی تھی لیکن تم نے مجھے غلط ثابت کر دیا تو اس لیے میں تمہیں اپنے گھر اور زندگی سے نکال رہی ہوں ، میں نے سبق سیکھا ہے کہ اب اس شخص سے شادی نہیں کروں گی جو میرے برابر نہیں ہو گا ،جو مجھے سہار انہیں دے سکتا ، جو میرے ساتھ کھڑے ہونے کے قابل نہ ہو ۔واضح رہے کہ صوفیہ حیات اپنے بولڈ مناظر کے باعث شہرت رکھتی ہیں اور انہوں نے کچھ عرصہ پہلے ریلیز ہونے والی فلم ’اکثر 2 ‘میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…