اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سپر سٹار سلمان خان کو جیل ہونے پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے لیکن بھارتی ماڈل اوررئیلٹی شو بگ باس کی سابق امیدوار صوفیا حیات سلمان خان سے دشمنی میں سب سے آگے ہی نکل گئیں ۔ انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں صوفیہ حیات نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ سلمان خان جیل میں ہیں۔یہ مکافات عمل ہے۔
انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر سلمان خان کی تصویر بھی شئیر کی جس پر ”Being Human” کو کاٹ کر انہوں نے ”No more Human” تحریر کیا۔ اور ساتھ ہی سلمان خان کی تصویر پر ”Guilty” بھی لکھا۔ خیال رہے کہ سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار سے متعلق کیس پر 5 سال قید اور 10 ہزار روپے بھارتی جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔