بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

خاتون نے ناقابل یقین اقدام کر ڈالا،مردہ باپ کی خوشبو ہمیشہ کیلئے محفوظ کر لی

datetime 20  اپریل‬‮  2015 |

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپنے والد کی موت کے صدمے سے چور ایک خاتون نے والد کا احساس ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنے کے لیے انوکھا کام کر ڈالا۔ 52سالہ انشورنس سیلز وومن کیٹیااپیلے ٹیگ کے والد 7سال قبل انتقال کر گئے تھے۔کیٹیا کی والدہ اپنے شوہر کی وفات پر اس کا تکیہ منہ سے لگائے روتی رہتی تھیں کیونکہ اس تکیے میں اس کے آنجہانی شوہر کی خوشبو بسی تھی۔

7سال بعد کیٹیا کو ایک انوکھا کام کرنے کی سوجھی۔ اس نے ایک ایسا پرفیوم بنانے کے لیے کہ جس سے اس کے والد کی خوشبو آتی ہو فرانس کی ایک یونیورسٹی ہیورکے محققین سے رابطہ کر لیا۔ہیوریونیورسٹی کے محققین کی ایک ٹیم کڑی محنت کے بعد کیٹیا کے والد کے کپڑوں سے اس کی خوشبو لے کربالکل ویسی ہی خوشبو رکھنے والا پرفیوم تیار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔کیٹیا کا کہنا ہے کہ خوشبو اور یادوں میں گہرا تعلق ہوتا ہے اسی لیے میں نے اپنے والد کی خوشبو جیسا پرفیوم بنانے کا فیصلہ کیا۔کیٹیا نے کہا کہ اب وہ دوسرے لوگوں کے آنجہانی پیاروں کی خوشبو پر مبنی پرفیوم بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر رہی ہیں۔ اس نے کہا کہ اگرچہ یہ کام بہت مہنگا ہے اور اس پر 560یوروز تک لاگت آتی ہے لیکن اپنے بچھڑ جانے والوں کی خوشبو کو ہمیشہ کے لیے اپنے پاس رکھنے کی یہ کوئی بڑی قیمت نہیں ہے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…