اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

30 سال کرکٹ سے وابستگی میں اس طرح بیٹنگ ناکام ہوتے نہیں دیکھی ٗعاقب جاوید لاہور قلندر کی ناقص کار کر دگی پر برس پڑے

datetime 4  مارچ‬‮  2018 |

شارجہ(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 30 سال سے کرکٹ سے وابستہ رہے ہیں تاہم بیٹنگ میں بار بار ایک انداز میں ناکامی انہوں نے آج تک نہیں دیکھی۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل تھری میں اب تک پانچ میچ کھیل چکی ہے اور تمام ہی میچز میں اسے شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا۔

پشاور زلمی کے خلاف شکست کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عاقب جاوید ٹیم کی کارکردگی سے مایوس دکھائی دئیے اور کہا کہ آپ ایک دو میچز کے بعد توقع رکھتے ہیں کہ ٹیم کی پرفارمنس بہتر ہوگی جیسا کہ گزشتہ روز میچ میں ہوا کہ دونوں ٹیموں نے اچھا کھیلا تاہم آج ہماری پرفارمنس پھر مایوس کن رہی۔انہوں نے کہا کہ تمام میچز میں ایک ہی طرح کا مسئلہ درپیش آرہا ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ لاہور قلندرز کے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ابھی ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کے پانچ میچز رہ گئے ہیں، آگے بہتر کارکردگی دینے کی کوشش کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ میرا نہیں خیال کہ سختی کرنے سے چیزیں ٹھیک ہوجاتی ہیں، قومی ٹیم کے ساتھ کوچز کا رویہ مختلف ہوسکتا ہے کیوں کہ وہ ٹیم کے ساتھ ہی ہوتا ہے تاہم یہاں ایسا نہیں ہوسکتا کیوں کہ جو کھلاڑی یہاں کھیل رہے ہیں وہ سال میں چار، پانچ لیگز کھیلتے ہیں ٗ آپ کو انہیں صرف مینج کرنا ہوتا ہے۔لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیم کو اچھا آغاز ملتا ہے تاہم ٹاپ آرڈر کا کوئی بھی بلے باز اننگز کو آگے لیکر نہیں چلتا، ان میں کم از کم ایک کھاڑی اچھے ا?غاز کے بعد اسے 70 رنز میں بدلے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی پرانی کہانی دہرائی گئی، آپ اپنے سینئر کھلاڑی جیسے برینڈن میکلم، فخر زمان، عمر اکمل، دنیش رامدین سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ذمہ داری لیں۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان کو پاور پلے ختم ہونے کے بعد اپنا انداز تبدیل کرنا چاہیے، آج کے میچ میں لائم ڈوسن کو ان کے خلاف اس لیے لایا گیا کہ وہ بڑا شاٹ کھیلیں۔انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں نے ایسی پرفارمنسز دینی ہیں جن سے ٹیم جیت سکے ٗوہ ٹیم کبھی نہیں جیت سکتی جس کا ایک بھی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔عاقب جاوید نے کہا کہ جب مخالف ٹیم صرف 100 رنز کے ہدف کا تعاقب کررہی ہو تو آپ کے بولرز بھی اوسط درجے کے لگتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہر ٹیم اسی لیے کھیلتی ہے کہ کم بیک کرے اور ہم جب چھٹا میچ کھیلنے آئیں گے تو یقینا یہ سوچ کر آئیں گے کہ ہمیں جیتنا ہے۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…