منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

انڈر19ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم ’’امیدوں‘‘پر پورا اتری،فائنل کن دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا

datetime 30  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ(سی پی پی) کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گرانڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر۔19کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت پاکستان کو203رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا، پاکستان کی پوری ٹیم صرف 69 رنز پر ڈھیر ہو گئی ،شوبمن گل کو ناقابل شکست سنچری پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے

سیمی فائنل میں بھارتی کپتان پرتھوی شا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیااور منجوٹ کالراکے ساتھ مل کر 89رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، پرتھوی شا 41رنز کی اننگز کھیل کر منجوٹ کا ساتھ چھوڑ گئے، کپتان کے آوٹ ہونے کے بعد منجوٹ کالرا بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور 47رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔شوبمن گل کا ساتھ دینے کے لئے ڈیسائی میدان میں اترے اور دونوں بیٹسمینوں نے 54رنز جوڑ کر مجموعی اسکور 148رنز تک پہنچادیا، ڈیسائی 20رنز بناکرآوٹ ہوگئے۔اس دورن شوبمن گل نیوکٹ کے چاروں طرف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے سنچری مکمل کی،وہ 102رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ انوکل رائے 33اور شووم ماوی 10رنز بناسکے ۔یوں بھارت کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر272رنز بنالئے۔پاکستان کی طرف سے محمد موسی نے چاراور ارشد اقبال نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کو ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا رہا ، صرف 10رنز پراوپنر محمد زاہد عالم 7رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کا کوئی بھی بیٹسمین بھارتی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا، ایک بعد ایک وکٹ گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا جس نے رکنے کا نام نہ لیا اور پوری ٹیم صرف 69 رنز پر بناسکی۔روحیل نذیر18، سعد

خان 15اور محمد موسی 11 کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں اسکور نہ کر سکا۔ایشان پوریل نیصرف 17رنز کے عوض 4جبکہ شیوا سنگھ اور ریان پراگ نے دو، دوکھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ایونٹ کا فائنل 3فروری کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان بے اوول، ماونگانو میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ میچ کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم کی جانب سے کمزرو فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے کئی کیچز بھی ڈراپ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…