اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

پشاور کو نئی شناخت دینے کا فیصلہ، تاریخی منصوبے ’’سی پیک ٹاور‘‘ کا اعلان کردیاگیا، حیرت انگیز تفصیلات جاری

datetime 20  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی حکومت کا حاجی کیمپ جنرل بس سٹینڈ کو سردار گھڑی منتقل کرنے کا فیصلہ‘ موجودہ بس اڈہ میں سی پیک ٹاور بنایا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات پر سی ایم ہاؤس پشاور میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت جنرل بس سٹینڈ ) حاجی کمیپ( کی سردار گھڑی منتقلی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا‘

جس میں نیشنل لاجسٹک سیل کے نمائندوں ‘ چائینہ وفد کے اراکین اور ڈائریکٹر کوارڈینشن صاحبزادہ محمدطارق‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران خان اوردیگر نے شرکت کی ۔ا جلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ پی پی پی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت جنرل بس سٹینڈ کو سردار گھڑی جی ٹی روڈ منتقل کیاجائیگا جس کے لئے ضلعی حکومت 400 کنال کی زمین خریدی گی جبکہ موجودہ جنرل بس سٹینڈ کی 157 کنال اراضی کو کارآمد بنانے کیلئے سی پیک ٹاور بنایاجائیگا جس کے لیے چائینہ کمپنی فری فریبلٹی رپورٹ تیارکرے گی جبکہ حتمی رپورٹ 30 دن تک ضلعی حکومت کے حوالے کریں گی ،سی پیک ٹاور میں کمرشل سرگرمیاں شروع کی جائیگی جس سے ضلعی حکومت کی آمدن میں اضافہ ہوگا ‘ اس ضمن میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی اور ضلعی حکومت پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کو متعارف کرارہی ہے اور عنقریب ضلع پشاور میں اسی طرز کے منصوبے شروع کئے جائینگے ‘ انہوں نے تعاون پر صوبائی حکومت این ایل سی اور چائینہ وفد کا پشاور کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی لینے پرانکا شکریہ ادا کیا۔ صوبائی حکومت کی ہدایات پر سی ایم ہاؤس پشاور میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت جنرل بس سٹینڈ ) حاجی کمیپ( کی سردار گھڑی منتقلی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواجس میں نیشنل لاجسٹک سیل کے نمائندوں ‘ چائینہ وفد کے اراکین اور ڈائریکٹر کوارڈینشن صاحبزادہ محمدطارق‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران خان اوردیگر نے شرکت کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…