اسلام آباد ( آن لائن )چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہ ا ہے پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور اسے کسی دوسرے ملک سے نوٹس لینے کی ضرورت نہیں۔اسلام آباد میں 6 ممالک کے سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت کا نیا گٹھ جوڑ بن گیا ہے جب کہ امریکا بھارت کو خطے کا تھانیدار بنا رہا ہے۔چیرمین سینیٹ نے کہا کہ امریکا افغانستان میں
ناکامی کی ذمیداری پاکستان پر ڈال رہا ہے اور ٹرمپ نے روس ، چین ، شمالی کوریا، ایران اور دہشت گردوں کو چیلنج قرار دیا۔رضا ربانی نے کہا کہ وقت آگیا کہ ایشیا اپنی قسمت کے فیصلے خود کرے ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔چیرمین سینیٹ نے کہا کہ امریکا کے بیت المقدس سے متعلق فیصلے سے علاقائی عدم استحکام آیا اور مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلے پر جنرل اسمبلی میں امریکا کو جواب مل گیا ہے۔