پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

این ٹی ایس ٹیسٹ میں ناکام طلبہ کی درخواستیں پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں ناکام طلبہ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔جمعہ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں ناکام طلبہ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو 3 ماہ میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ 18 ہزار طالب علموں کو داخلہ

ٹیسٹ میں یکساں موقع ملا جن میں سے صرف 12طالب علموں نے نتائج کو چیلنج کیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار دستاویزات ایف آئی اے کوجمع کرا سکتے ہیں، جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ عدالتوں کو بچوں کا مستقبل عزیز ہے۔جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ طلبہ سوچیں کہ دنیا یہاں ختم نہیں ہو گئی، عدالت نے وکیل سے سوال کیا کہ ایف آئی اے نے کیا تحقیقات کیں؟۔عدالت میں وکیل کی جانب سے جواب دیا گیا کہ ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سے ہرامیدوارکو2 اضافی نمبردیئے گئے جبکہ امتحانی ٹیسٹ کی وجہ سے کسی طالب علم کا نقصان نہیں ہوا۔این ٹی ایس کے وکیل نے کہا کہ کامیاب طالب علموں کے داخلے ہو گئے ہیں، کلاسز بھی جلد شروع ہو جائیں گی۔این ٹی ایس کے حامی اور مخالف طالب علموں کی جانب سے عدالت میں شور شرابا کیا گیا، عدالت نے طالب علموں اور والدین کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو مچھلی بازار نہ بنائیں، زندگی میں نظم و ضبط لائیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نیب سے تفتیش کرائی جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب فرانزک ادارہ نہیں ہے،ایف آئی اے انکوائری کرے گا۔جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ پرچہ آٹ ہونے کی انکوائری ضروری ہے، آئندہ ایسے کسی بھی حادثے سے بچنا ضروری ہے۔ سپریم کورٹ نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں ناکام طلبہ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…