پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بے نظیر قتل کے پیچھے کون ہے؟نواز شریف اس بار بچ گیا تو ملک کی بدقسمتی ہو گی، سابق صدر کے انٹرویو میں انکشافات

datetime 22  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بے نظیر قتل کے پیچھے آصف علی زرداری ہی ہیں، بیت اللہ مسعود کے بے نظیر قتل میں ملوث ہونے میں کوئی شک نہیں، وطن واپس آؤں گا، پہلے بھی میرے ریڈ وارنٹ نکلے اب بھی نکلے تو دیکھ لوں گا، نواز شریف اس بار بچ گئے تو ملک کی بدقسمتی ہوگی۔جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ملک واپس ضرور آؤں گا، ابھی واپسی کی

تاریخ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا میں ملکی سطح پر سیاست کرنا چاہتا ہوں، ایم کیو ایم کو کوئی اچھا نہیں سمجھ رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بڑا خطرہ ہے، آصف زرداری ہی بے نظیر بھٹو شہید کے قتل کے پیچھے ہیں۔ تمام شواہد آصف زرداری کی طرف سے جاتے ہیں رحمان ملک جائے وقوعہ سے کیوں بھاگے تھے؟ بے نظیر کو قتل کرنے میں بیت اللہ مسعود کے ملوث ہونے میں کوئی شک نہیں ہے ، مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے تحقیقات کیوں نہیں کرائیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں نظام فیل ہوچکا ہے، حکوتی معاملات نااہل نواز شریف اور مریم نواز چلا رہی ہیں، اگر نواز شریف بچ نکلے تو ملک کی بدقسمتی ہوگی، نواز شریف کے گھر میں کیبنٹ میٹنگز ہو رہی ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف ہونا چاہئے، ماڈل ٹاؤن میں دن دیہاڑے لوگوں کو قتل کیاگیا، سعودی ارب اب نواز شریف کو کوئی پسند نہیں کرتا، سعودی عرب میں نواز شریف کو اب پناہ نہیں ملے گی۔ متحدہ ارب امارات بھی اب نواز شریف کو پسند نہیں کرتے، یو اے ای انڈیا کو پسند کرتا ہے۔ پاکستان کو امریکہ متوازن تعلقات رکھنا ہوں گے۔  پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بے نظیر قتل کے پیچھے آصف علی زرداری ہی ہیں، بیت اللہ مسعود کے بے نظیر قتل میں ملوث ہونے میں کوئی شک نہیں، وطن واپس آؤں گا، پہلے بھی میرے ریڈ وارنٹ نکلے اب بھی نکلے تو دیکھ لوں گا، نواز شریف اس بار بچ گئے تو ملک کی بدقسمتی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…