ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کبھی کبھی پہلوان کیلئے زیادہ زور لگانا بھی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے،نوازشریف کے ساتھ اب کیا ہونیوالا ہے؟اعتزاز احسن نے پیش گوئی کردی

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والے دھول اڑاؤ پالیسی کے ذریعے جو مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ اس میں ناکام رہیں گے ، نواز شریف خود پاؤں پر کلہاڑی مارنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ،پیپلز پارٹی کے متحرک ہونے کے بعد مخالفین کی صفوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے جو واضح نظر آرہی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری (ن) لیگ کنفیوژن کا شکار ہے ۔ اسپیکر کہتے ہیں کہ نظام کو خطرہ ہے وزیر اعظم کہتے ہیں سب اچھا ہے۔

اسپیکر کو اپنے بیان کی ایوان کے اندر وضاحت کرنی چاہیے ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ کبھی کبھی پہلوان کیلئے زیادہ زور لگانا بھی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ۔ نواز شریف خود پاؤں پر کلہاڑی مارنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ موجودہ حالات میں دھول اڑاؤپالیسی کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی کیونکہ آپ کی عجب داستانیں پوری قوم کے سامنے اور زبان زد عام ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابی میدان میں اترے گی اور بھرپور مقابلہ کرے گی اور کسی کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…