منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

فلسطینی ڈٹ گئے، بچوں نے بھی سر پر کفن باندھ لیا حماس کا انتفاضہ تحریک شروع کرنے کا اعلان،صیہونی فوج کیساتھ جھڑپیں شروع، متعدد زخمی، گلیاں میدان جنگ بن گئیں

datetime 8  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم

عوام سے صیہونی دشمن کے خلاف انتفادہ تحریک شروع کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے اعلان کے بعد فلسطینی گھروں سے باہر نکل آئے ہیں اور احتجاج شروع کر دیا ہے۔ فلسطینیوں کو احتجاج سے روکنے کیلئے قابض اسرائیلی فوج ان پر پل پڑی اور فلسطینیوں پر بے دریغ ربڑ کی گولیاں، آنسو گیس اور تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب عالم اسلام میں امریکی صدر کے اعلان کے بعد شدید غم و غصے کے ساتھ بے چینی کی لہر دوڑ چکی ہے اور اہم مسلم ممالک ، ترکی، پاکستان، سعودی عرب، ایران سمیت دیگر ممالک سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس عرب اور اسلامی شہر ہے اور یہی اس کی شناخت باقی رہے گی۔ عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے حرمین شریف کے علما کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور تیسرا حرم شریف ہے۔ یہ رسول اکرمؐ کی جائے اسرا بھی ہے۔ مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے حوالے سے سعودی عرب کا اصولی موقف ہے۔ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز سے لے کر خادم حرمین شریف شاہ سلمان بن عبدالعزیز تک مملکت کے تمام فرمانروائوں نے قضیہ قدس کی حمایت کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…