ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ثناء اللہ کے استعفیٰ نہ دینے کے بعد پیر حمید الدین سیالوی نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا،معاملہ بگڑ گیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)پیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے رانا ثنا اللہ کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کی زیر صدارت ایک اجلاس جاری ہے جس میں  پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کو اپنا سیاسی پیر کہا ہے تو اب مرید کا استعفیٰ پیر سے لیں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ شام 5بجے ہونے والی پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق ممکنہ طور پرپیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے  پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا یا بھوک ہڑتا ل کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزوفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان اور صوبائی وزیر اوقاف زعیم حسین قادری نے ملاقات کر کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں مال روڈ پر دھرنے کے قائدین سے ہونے والے کامیاب مذاکرات سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سیاسی امام قائد اور پیر نوازشریف ہیں۔ مسلم لیگ (ن) آئین کی سربلندی کی جدوجہد کررہی ہے۔ عوامی حاکمیت اور پاکستان میں آئین اور قانون   کی حکمرانی ہماری منزل ہے۔ اس کے لیے میں ، رانا ثنا اللہ ، زعیم قادری سمیت رفقا میاں نواز شریف کی قیادت میں متحدہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی حمایت میں لاکھوں لوگ ہوتے ہیں کسی کے آنے جانے سے افراد کو فرق پڑتاہے۔ جماعتوں کے اگر مرکز اور نیوکلیئر مظبوط ہوں گے تو جماعتوں کو فرق نہیں پڑتا۔ یہ تجربہ بار بار دہرایاگیاہے اور میرا مشورہ ہے کہ یہ تجربہ پھر نہ دہرایا جائے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ جبکہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایمان اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر ہے جہاں میں ہربرس حاضری دیتاہوں، دنیا

میں ہمارا سیاسی پیر میاں نواز شریف ہے ، میرا استعفیٰ لینا ہے یا دینا ہے یہ فیصلہ انہی نے کرنا ہے یہ فیصلے جماعتی لیول پر نہ ہم کرسکتے ہیں اور نہ ہم نے کرنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام علما کرام ہمارے لیے باعث عزت ہیں باعث احترام ہیں اور جتنے بھی مشائخ کرام ہیں وہ بھی باعث عزت و احترام ہیں جو بھی معاملہ ہو بیٹھ کر افہام وتفہیم سے ہونا چاہیے۔ خواجہ سعد رفیق نے رات مذاکرات میں ہم سب کی نمائندگی کی ہے اور معاملات کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھایا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…