جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

پاکستان اور ترکی کا ملکر ایسا اعلان کہ دشمن تلملا اٹھا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (آئی این پی )  پاکستان اور تر کی  نے  دفاعی صنعتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  باہمی تعاون میں مسلسل اضافہ دونوں ممالک کے رہنمائوں کے وژن کی عکاس ہے۔فریقین نے دفاعی تعاون کی مکمل استعداد کار سے استفادہ کرنے اور نئے منصوبوں کی نشاندہی کے تناظر میں باہمی رابطے اور دوروں کے تبادلے مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق
دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے انقرہ

میں ترکی کے قومی دفاع کے وزیر نورتن سے ملاقات کی۔انہوں نے باہمی تعاون بالخصوص دونوں ممالک کے درمیان جاری دفاعی صنعت کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں وزرا نے دفاعی صنعتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔انہوں نے کہا کہ کہ باہمی تعاون میں مسلسل اضافہ دونوں ممالک کے رہنمائوں کے وژن کی عکاس ہے۔فریقین نے دفاعی تعاون کی مکمل استعداد کار سے استفادہ کرنے اور نئے منصوبوں کی نشاندہی کے تناظر میں باہمی رابطے اور دوروں کے تبادلے مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔رانا تنویر نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کی دفاعی صنعتیں نمایاں صلاحیتوں کی حامل ہیں اور باہمی قریبی تعلقات سے ان کی مکمل استعداد کار سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مشترکہ منصوبوں اور مشترکہ پیداوار کے مزید امکانات تلاش کرینگے۔ ترکی کے وزیر دفاع  نورتن نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستانہ تعلقات تاریخی ہیں۔انہوں نے کہا کہ  یہ بھائی چارہ تعلقات میں ہر سطح پر نظر آتا ہے۔انہوں نے عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے لئے تعاون پر زور دیا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…