جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

معروف کار ساز ادارے ’’رینالٹ ‘‘ نے پاکستان میں پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گروپ رینالٹ اورالفطیم کے درمیان رینالٹ گاڑیوں کو اسمبل کرنے اور مقامی مارکیٹ میں تقسیم کرنے کا سمجھوتہ طے پا گیا ٗ گاڑیوں کی اسمبلی کراچی میں قائم کئے جانے والے نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ پلانٹ میں کی جائے گی۔ معاہدوں کی رو سے گروپ رینالٹ ملک میں اپنی جدید مصنوعات اور تکنیکی مہارت لیکر آئے گا جبکہ الفطیم گروپ اپنی نئی ماتحت کمپنی الفطیم آٹوموٹیو پاکستان (پرائیوٹ) لمیٹڈکے زریعے نیا اسمبلی پلانٹ قائم کرے گا

اور ملک بھر میں گاڑیوں کی ڈسٹری بیوشن سرانجام دے گا۔کراچی میں پلانٹ کی تعمیر کے کام کا آغاز سال 2018ء کی پہلی سہ ماہی میں ہوگا اور گروپ رینالٹ کے معیارات کے مطابق گاڑیوں کی فروخت کا عمل 2019ء میں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کو 2020ء میں بھرپور بڑھادیا جائے گا۔ اس موقع پر رینالٹ گروپ کے سینئر نائب صدر ، چیئر مین برائے افریقہ ، مشرق وسطی انڈیا ریجن فیبرس کیمبالیو نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم پاکستان کے صارفین کواپنی جدید ترین مصنوعات اور کٹنگ ایج ٹیکنالوجی متعارف کروائیں اور مارکیٹ میں حفاظت اور اعلیٰ معیار کے نئے درجات قائم کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الفطیم آٹو موٹیو کے صدر لین ہنٹ نے کہا کہ پاکستان200ملین آبادی پر مشتمل ایک اہم معیشت ہے اورایک متحرک مڈل کلاس سے مزین ہے۔ ہم ان صلاحیتوں کے حامل ملک کی معیشت میں گروپ رینالٹ کو متعارف کروانے پر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔ گروپ رینالٹ گاڑیاں بنانے والی دنیا کی اولین کمپنیوں میں سے ایک ہے اور یورپ کی صف اول کی کمپنی ہے جو اب پاکستان میں اپنی مصنوعات متعارف کروارہی ہے۔ ہم پاکستان کے آٹو سیکٹر اور صارفین کے لئے حقیقی ویلیو ایڈیشن کرنے کا کوشش کریں گے اور پاکستان میں عالمی سطح کی تنظیم بنانے کی بھرپورکوشش کریں گے۔الفطیم گروپ ،گروپ رینالٹ کے ساتھ بہت طویل اور کامیاب شراکت داری کی امید رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…