جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سنگا پور نے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز حاصل کر لیا،پاسپورٹ انڈیکس

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور ( آن لائن )سنگا پور نے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز حاصل کر لیا، سنگا پور نے یہ اعزاز جرمنی کو پیچھے دھکیلتے ہوئے حاصل کیا ہے، سنگاپوری پاسپورٹ کو دنیا کے 159 ملکوں کے لیے بغیر ویزے یا ایئر پورٹ پر پہنچتے ہی ویزہ فراہم کیا جا سکے گا،

جرمن پاسپورٹ 158 ملکوں میں سنگاپور پاسپورٹ کی طرح کار آمد ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی سے سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ کا اعزاز چھن گیا ہے اب یہ اعزاز سنگا پور کے پاس ہے۔پاسپورٹ انڈیکس کے تحت دنیا بھر کے مختلف ملکوں کے پاسپورٹس کا جائزہ لیا جاتا ہے کہ کتنے ملکوں میں میں داخلے کے وقت وہ کار آمد ہوتا ہے۔ نئی درجہ بندی کے تحت سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا سب سے اہم اور طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جو 159ملکوں میں کارا آمدہے۔ اس سے قبل دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ جرمنی کا تصور کیا جاتا تھا۔ اب یہ دوسری پوزیشن پر چلا گیا ہے۔جرمن پاسپورٹ 158 ملکوں میں سنگاپور پاسپورٹ کی طرح کار آمد ہے یعنی اس کا حامل شخص بغیر ویزے یا ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی ویزے کو حاصل کر سکتا ہے۔تیسرے مقام پر جنوبی کوریا اور سویڈن کے پاسپورٹ ہیں۔ پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق امریکی پاسپورٹ کا مقام چھٹا ہے۔ پاسپورٹ

انڈیکس نے یہ بھی بتایا ہے کہ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے اس کے پاسپورٹ کی وقعت و اہمیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ حال ہی میں ترکی اور وسطی افریقی جمہوریہ نے امریکی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزہ فری انٹری کی سہولت ختم کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…