پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مشہور زمانہ بچہ جس کو آ پ سب کی مدد کی ضرورت ہے

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک) ہونٹ بھینچ کر مکا دکھاتے ہوئے اس پیارے بچے کی تصویر آپ نے بے شمار دفعہ دیکھی ہوگی اور شاید کئی دفعہ فیس بک پر پوسٹ بھی کی ہوگی۔ یہ تصویر 2007ئ میں اس بچے سیم گرائنر کی والدہ لینے گرائنر نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سمندر پر بنائی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بچہ اب 8 سال کا ہوچکا ہے لیکن افسردہ کردینے والی بات یہ ہے کہ اس کے باپ جسٹن گرائنر کے گردے ناکارہ ہوچکے ہیں اور ننھا سیم اس وقت اپنے والد کے کڈنی ٹرانسپلانٹ کے آپریشن اور بعد ازاں جاری رہنے والے مہنگے علاج کے لئے فنڈز اکٹھے کررہا ہے۔ لینے گرائنر نے ٹی وی چینل ”ABC نیوز“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ اپنے بیٹے کی شہرت کو فنڈ ریزنگ کے لئے استعمال کریں لیکن ان کے خاوند پچھلے چھ سال سے ڈائلسز کے سہارے زندہ ہیں اور اب ان کی حالت تشویشناک ہوچکی ہے جس کی وجہ سے وہ سیم کی تصویر کو فنڈریزنگ کے لئے استعمال کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ لینے گرائنر نے ویب سائٹ gofundme.com پر اپنے خاوند جسٹن کے گردے کے ٹرانسپلانٹ کے لئے فنڈ ریزنگ کا آغاز کیا جسے سیم کے مداحوں کا بے پناہ تعاون مل رہا ہے۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی بچپن کی تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ 11 ماہ کا سیم مٹھی میں ریت بھر کر اپنے منہ میں ڈالنے ہی والا تھا کہ انہوں نے تصویر بنالی جو بعد ازاں اس قدر مقبول ہوئی کہ انٹرنیٹ کے علاوہ میڈیا اور خصوصاً ٹی وی کمرشلز کا بھی حصہ بن گئی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…