ویٹی کن( نیوز ڈیسک) ویٹی کن نے بھوتوں کے انسانوں پر بڑھتے قبضے کے خاتمے کیلئے فوج تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سننے میں ناقابل یقین ضرور لگے گا مگر پوپ فرانسس نے عام ڈاکٹروں، اساتذہ اور ماہرین نفسیات کی تربیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بھوتوں کے انسانی جسموں پر مبینہ قبضے کی بڑھتی وبا کی روک تھام کی جاسکے۔ اس ٹیم میں پہلے سے میدانِ عمل میں موجود عاملین بھی شامل ہوں گے تاکہ وہ اناڑیوں کو سکھا سکیں کہ کیسے کسی فرد پر آسیب کے قبضے کی شناخت کی جاسکے اور اس کو بچانے یا بھگانے کیلئے کیا حکمت عملی اپنائی جائے۔ اس سلسلے میں سالانہ کورس کا آغاز بھی روم کی ریجینا اپوسٹولورم یونیورسٹی میں ہوگیا ہے۔ پوپ فرانسس اکثر اس خیال کا اظہار کرتے ہیں کہ آسیب کا خیال محض خیالی نہیں بلکہ وہ حقیقی دنیا میں موجود ہیں۔
مزید پڑھئے:بھارت میں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے سے بچنے کیلئے 800 افراد نے اسلام قبول کرلیا