لندن (نیوز ڈیسک) دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے لندن میں اپنی114 لگژری گاڑیوں اور عملے کیلئے 6 منزلہ عالیشان عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ لندن کی سڑکوں پر ٹریفک بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر مقامی لوگ پریشان ہوگئے ہیں۔
برطانوی اخبار ’میل آن لائن‘ کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے لندن میں اپنے ملازمین اور اپنی 114 قیمتی گاڑیوں کیلئے 6 منزلہ عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمارت میں دو بیسمنٹ بھی ہوں گے۔ ملازمین کی رہائش کیلئے عمارت میں فائیوسٹار رہائش کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی لاگت کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا ہے لیکن کنسٹرکشن سے منسلک افراد کا خیال ہے کہ یہ منصوبہ 20ملین برطانوی پاونڈ(تقریباً3ارب روپے)میں مکمل ہوگا جبکہ اس شاندار منصوبے کی منظوری شہری حکومت نے پہلے ہی دے دی ہے ۔
علاقے کے رہائشیوں نے ٹریفک بڑھنے کے خدشے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 114 لگژری گاڑیوں کی آمدورفت سے علاقے میں ٹریفک کا حجم بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے آغاز سے قبل علاقے کے رہائشیوں کی مشکلات کا بھی سوچا جانا چاہیے تھا۔
امیر دبئی کا لندن میں 114 لگژری گاڑیوں، عملے کیلئے شاندار عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل
-
وزیراعظم شہباز شریف کا کسانوں کے لیے بڑا اعلان



















































