منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان نے امریکا کو اوقات یاد دلانے کا فیصلہ کر لیا، تعلقات پر نظر ثانی، خطے میں ہلچل

datetime 29  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کی اندرونی کہانی منظر عام پر،تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی امریکی عہدیدار یا حکومتی شخصیت کو پہلے سے طے

شدہ شیڈول کے بغیر پاکستان نہیں آنے دیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکہ سے سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اسی لیے امریکی نائب وزیر خارجہ کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو امریکہ نے معمول کا دورہ کیا تھا جس پر پاکستان نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے امریکہ پر واضح کردیا تھا کہ غیر معمولی حالات میں معمول کے دورے کی ضرورت نہیں ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکی حکام کو بتادیا کہ تعلقات معمول کے مطابق نہیں رہے، حالات بدل چکے اور بدلے حالات میں نئی حکمت عملی بنا رہے ہیں، معاملات پرانے اور دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر طے نہیں کیے جائیں گے۔ پاکستان نے امریکی حکام پر یہ بھی واضح کردیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی امریکی عہدیدار دورہ پاکستان پر آئے تو پہلے سے شیڈول طے کرے ، بغیر اجازت آنے والے کسی امریکی عہدیدار کو خوش آمدید نہیں کیا جائے گا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…