بوسٹن (نیوز ڈیسک) 20ویں صدی کے عظیم ترین سائنسدان آئن سٹائن اور ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق حسینہ میرلن منرو کی شخصیات میں اگرچہ زمین آسمان کا فرق ہے لیکن امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی کے سائنسدانوں نے انہیں ایک پراسرار تصویر میں یکجا کردیا ہے۔آپ بھی دی گئی تصویر کو دیکھئے اور بتائیے کہ آپ کو آئن سٹائن نظر آتا ہے یا میرلن منرو نظر آتی ہیں؟ ایم آئی ٹی کے نیورو سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اس تصویر میں صرف میرلن منرو نظر آتی ہے تو غالباً آپ کو ماہر چشم کے پاس چکر لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ تصویر دونوں شخصیات کے چہروں کا ملغوبہ ہے اور قریب سے دیکھنے پر اس میں صرف آئن سٹائن کا چہرہ نظر آنا چاہیے۔اس تصویر کی تیاری کے لئے آئن سٹائن کے چہرے کو لکیری خاکے کی مدد سے بنایا گیا ہے اور اس کے اوپر میرلن منرو کا چہرہ منطبق کیا گیا ہے۔ تصویر چھوٹی ہونے کی صورت میں میرلن منرو کا چہرہ نظر آتا ہے لیکن جیسے ہی یہ بڑی ہوتی ہے یا اسے قریب سے دیکھا جاتا ہے تو آئن سٹائن کا چہرہ واضح ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کا تجربہ اس سے مختلف ہے تو غالباً اس کی وجہ بصارت کی کمزوری ہے
آئن سٹائن یا مارلن منرو، تصویر جس نے تہلکہ مچا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل
-
وزیراعظم شہباز شریف کا کسانوں کے لیے بڑا اعلان



















































